فرقہ پرستی کے خلاف لچکدار پالیسی نے ہی کانگریس کو تباہ کیا : مولانا ارشد مدنی

ممبئی (بصیرت آن لائن) فرقہ پرستی کے خلاف لچکدار پالیسی نے ہی کانگریس کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، میں نے ہمیشہ کانگریس کے اعلیٰ عہدیداروں کو متنبہ کیا کہ فرقہ پرستی کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں، اگر ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو محفوظ رکھنا ہے تو فرقہ پرستی کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی تبھی جاکر یہ ملک بچے گا، لیکن کانگریس نے ہمیشہ فرقہ پرستی کے خلاف لچکدار رویہ اپنایا جس کی وجہ سے آج کانگریس اس حالت کو پہونچی ہے، ہم کانگریس کی حمایت اس لئے کرتے ہیں کہ ملک کی آزادی میں کانگریس کا بڑا اہم کردار ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اس ملک کو صحیح طور پر چلانے کا ڈھنگ بھی کانگریس کے پاس ہے، ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے آزاد میدان میں منعقد جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس میں جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا مدنی نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں کرناٹک کا پورا الیکشن فرقہ پرستی پر ہوا، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلاکر بی جے پی نے انتخاب لڑا لیکن وہاں کی عوام نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرقہ پرستی کو شکست دی، مولانا مدنی نے کہا کہ آپ ملک فرقہ پرستی کی طرف چل رہا ہے اور موجودہ حکومت کا ماننا ہے کہ ملک فرقہ پرستی پر ہی چلے گا لیکن یہ حقیقت ہے کہ فرقہ پرستی کا نشہ زیادہ دن نہیں چلے گا جس کا واضح ثبوت کرناٹک الیکشن ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ حال دوسرے صوبوں میں ہوگا اور ہم ببانگ دہل کہتے ہیں کہ جب تک کانگریس فرقہ پرستی کے خلاف لچکدار رویہ نہیں چھوڑے گی وہ کامیاب نہیں ہوسکتی، مولانا نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء کا پیغام پیار محبت تقسیم کرنا ہے، بلاتفریق مذہب وملت جمعیۃ ہر انسان کی خدمت کرتا ہے، جہاں کہیں بھی کوئی آفت آتی ہے جمعیۃ علماء ہند بلاتفریق مذہب وملت سب کے لیے کام کرتی ہے، اور کرتی رہے گی.
اجلاس ابھی جاری ہے
مکمل رپورٹ انشاءاللہ کل
Comments are closed.