کاماریڈی میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع،مولانا سید مظہر قاسمی مدظلہ خصوصی تربیت فرمائیں گے

ضلع کاماریڈی میدک وسرسلہ کے تمام عازمین حج سے شرکت واستفادہ کی پرخلوص گذارش
کاماریڈی(پریس ریلیز) میر مبشر علی عامر (آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی) کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 11 ذیقعدہ 1444ھ م 1جون 2023ء بروز پنجشنبہ صبح 9 تا 2 بجے دن بمقام SR گارڈن فنکشن ہال (قدیم نیشنل ہائی وے 7) کاماریڈی عازمین حج کا تربیتی اجتماع بصدارت خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ (صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی) انشاءاللہ منعقد ہوگا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ماہر فن معلم الحجاج حضرت مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی صاحب دامت برکاتہم (کورٹلہ) کے علاوہ دیگر علماء کرام عمرہ حج و زیارتِ مدینہ منورہ پر خصوصی تربیت فرمائیں گے۔
ضلع کاماریڈی ومیدک وسرسلہ سے تعلق رکھنے والے تمام عازمین حج سے خصوصیت کیساتھ شرکت کی پرخلوص گذارش محمد جاوید علی (نائب صدر) ، محمد محبوب علی (معتمد) وجمیع اراکین ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی نے کی ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں۔9959444430-9848218474

 

Comments are closed.