عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات سے قبل گوا اکائی کوکیا تحلیل ، ریاستی صدر کا عہدہ برقرار رکھا

نئی دہلی(ایجنسی)عام آدمی پارٹی نے گوا میں موجودہ تنظیم کو فوری اثر سے تحلیل کر دیا ہے، سوائے گوا کے ریاستی صدر کے عہدے کے۔ عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات سے قبل گوا میں ایک نیا تنظیمی ڈھانچہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی جلد ہی گوا کی نئی تنظیم کا اعلان کرے گی۔
بتا دیں کہ عام آدمی پارٹی کو 2022 میں گوا کے لیے ریاستی پارٹی کا درجہ ملا تھا۔ عام آدمی پارٹی کو گوا اسمبلی انتخابات میں اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ریاستی پارٹی کا درجہ دیا تھا۔ اس کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اور پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی گوا کے کارکنوں کو مبارکباد دی تھی۔
عام آدمی پارٹی اس وقت دہلی کی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھپلے کو لے کر بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے تنقید کی زد میں ہے۔ اس دوران گوا کی تنظیم کو تحلیل کرنا ایک نیا سیاسی اقدام ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.