Baseerat Online News Portal

دو سال سے لکھنؤ جیل میں بند محمد عظیم کو ایڈوکیٹ اسامہ ندوی نے رہا کرایا

 

لکھنؤ

لکھنؤ جیل میں دو سال سے بند محمد عظیم کو چار جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھجوا دیا تھا،بوڑھی بیوہ ماں نے عدالت کے چکر کاٹ کر تھک گئی تھی اس نوجوان کی کوئی رشتہ دار یا گھر والے پیروی نہیں کر رہے تھے جس وجہ سے جیل میں بند تھا۔

لکھنؤ جیل سے حافظ ادریس قریشی صاحب نے مجھے اس نوجوان کی رہائی کرانے کا حکم دیا،الحمد للّٰہ تین مقدموں میں بیل اور ایک میں بری کراتے ہوئے اس کی جیل سے رہائی کرادی ہے،

ہر ضلع میں ایسے سیکڑوں نوجوان بند ہیں جن کی کوئی پیروی کرنے والا نہیں ہے جس وجہ سے جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں ،میں اپنے نوجوان وکیل دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ایسے لوگوں کے لئے آپ ضرور کوشش کریں آپ کی معمولی سی محنت سے کسی کے گھر میں خوشیاں لوٹ سکتی ہیں ان کا گھر آباد ہوسکتا ہے ۔

الحمد للّٰہ ۳۳ مقدمات میں لکھنؤ جیل سے ہم نے لوگوں کو حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب و حافظ ادریس صاحب کے حکم سے رہا کروایا ہے ۔

Comments are closed.