مودی راج میں بھارت کی بیٹیاں خطرے میں!

احساس نایاب ، شیموگہ کرناٹک
بی جے پی نیتاؤں کی وجہ سے ہیں بھارت کی بیٹیاں ان سیف ۔۔۔۔
مودی راج میں مزدور خواتین سے لے کر خواتین کھلاڑیوں تک کی عزت خطرے میں ۔۔۔۔۔
بی جے پی نیتا کے خلاف جنتر منتر پر خواتین پہلوان کررہی ہیں ایک مہینے سے احتجاج ۔۔۔۔۔
احتجاجیوں پر ٹوٹا دہلی پولس کا کہر ۔۔۔۔۔
ذمہ دار کون ۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟
یوں تو بیٹیوں کے درد میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والے، کبھی طلاق کبھی حجاب کے نام پہ ہنگامہ مچانے والے ،
کرناٹک الیکشن کے قریب کیرلا اسٹوری کو پرموٹ کر کے بیٹیوں سے جھوٹی ہمدردی کا دعوی کرنے والے بھارت کے وزیرآعظم نریندر مودی کو سنسد سے کچھ ہی فاصلہ پر جنتر منتر پر دہلی پولس کے ہاتھوں پیٹتی بھارت کی بیٹیاں نظر نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔
نہ ہی ان بیٹیوں کی درد بھری چیخیں مودی جی کو سنائی دیتی ہیں ۔۔۔۔۔۔
جبکہ سال 2023 جنوری کے آغاز سے ہی یہ بیٹیاں انصاف مانگ رہی ہیں ، کبھی احتجاج کرکے تو کبھی پریس کانفرنس کرکے آب بیٹی سنارہی ہیں، لیکن مودی سرکار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔۔۔۔۔
حیرت تو یہ ہے کہ سڑکوں پر انصاف کی گہار لگاتی یہ کوئی معمولی یا عام بیٹیاں نہیں ہیں بلکہ بھارت کے جانے مانے چہرے بھارت کے لئے اولمپک میڈل جیتنے والی مہیلا ریسلرس ہیں یعنی خاتون پہلوان ۔۔۔۔۔۔۔
انصاف کی اس لڑائی میں کچھ میل ریسلرس بھی ہیں جو ان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔۔۔۔۔
ان میں اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا، ساکشی ملک ، وینیش پوگار وغیرہ بھی شامل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
ان ریسلرس کی شکایت ہے کہ ریسلنگ فیدریشن کے پرسڈینٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے خاتون ریسلرس کو جنسی ہراسان کیا یعنی سیکشوالی اسالٹ کیا ہے ان میں ایک نابالغ بھی شامل ہے ۔۔۔۔۔
اس بات کا پتہ اُس وقت چلا جب جنوری 2023 کو چیمپین ریسلر وینیش پھوگار کو جونئیر ریسلرس کے کالس آنے لگے، ان کالس پر لڑکیوں نے کہا کہ یہاں کا ماحول یعنی ریسلنگ کیمپس کا ماحول لڑکیوں کے لئے ان سیف ہے ۔۔۔۔ جونئیر لڑکیوں نے یہ بھی کہا کہ ریسلنگ فیدریشن آف انڈیا کے بریسڈینٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے انہیں جنسی ہراسان کیا ۔۔۔۔۔۔
یہان پر آپ کی جانکاری کے لئے بتادیں کہ
” برج بھوشن شرن سنگھ صرف ریسلنگ فیدریشن کے چیف ہی نہیں بلکہ بی جے پی کے ایک بڑے نیتا اور ایم پی بھی ہیں” ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برج بھوشن کے خلاف احتجاج جنوری سے شروع ہوئے جس میں کئی سینئیر ریسلرس نے بھی پارٹسپیٹ کیا اور جیسے جیسے پروٹیسٹ کے بارے میں خبر پھیلتی گئی اور لڑکیاں سامنے آنے لگیں ۔۔۔۔۔۔۔
وینیش بھوگاڑ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلے دو تین لڑکیاں تھیں جو ثبوت کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام کو ثابت کرسکتی تھیں اب پانچ سے چھ لڑکیاں سامنے آئی ہیں جن میں کچھ کالس کیرلا اور کچھ کالس مہارشٹرا سے بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔
اس پورے معاملے کو لے کر اسپورٹ منسٹر انوراگ ٹھاکور اور انڈین اولمپک اسوسیشن کی پرسڈینٹ پی ٹی اوشا نے ان ریسلرس سے ملاقات کی اور انہیں یہ یقین دلا یا کے الیگیشنس پر انویسٹگیشن ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔
جنوری میں یہ پروٹیسٹ تب شانت ہوئے جب اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکور نے اس بات کا یقین دلایا کہ صرف چار ہفتوں میں یہ کمیٹی اپنا انویسٹگیشن پورا کرے گی اور جب تک انویسٹگیشن پورا نہیں ہوتا تب تک برج بھوشن کو اپنی پوسٹ سے ہٹایا جائے گا، لیکن اپریل ختم ہونے کے باوجود کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا ۔۔۔۔۔۔ جس سے ناراض ریسلرس نے دہلی کے جنتر منتر پر دوبارہ احتجاج شروع کیا اور تقریبا ایک مہینہ سے جنتر منتر پر احتجاج جاری تھا لیکن گزشتہ روز 28 مئی کو جس دن مودی جی کے ہاتھوں بھارت کے نئے پارلیمنٹ ہاؤز کا افتتاح ہوا اُسی دن جنتر منتر پہ انصاف کے لئے بیٹھی بھارت کی وہ بیٹیاں جنہونے بھارت کے لئے اولمپک میڈل جیت کر عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کیا ہے اُن بیٹیوں پر دہلی پولس جلاد بن کر ٹوٹ پڑی ۔۔۔۔۔۔۔
برج بھوشن جیسے ایک غنڈے بدمعاش کو بچانے کے خاطر دہلی پولس اور بی جے پی سرکار ان ریسلرس کے ساتھ مجرمانہ سلوک کررہی ہے جبکہ برج بھوشن پر دکیتی غنڈاگردی اور قتل جیسے سنگین مقدمات درج ہیں اور ایک انٹرویو کے دوران برج بھوشن نے خود قتل جیسے سنگین جرم کو قبول کیا ہے لیکن پولٹکل پاور ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔۔۔۔۔۔۔
جس کے چلتے جنسی ہراسانی سے تنگ آکر ریسلرس نے بھی اس شخص کے خلاف جنگ چھیڑی ہے ۔۔۔۔۔۔ لیکن سرکار اُن کی بات نہیں سُن رہی جس سے ناراض ریسلرس نے ریسلنگ میں جیتے ہوئے اپنے میڈلس کو گنگا میں بہانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔۔۔۔۔۔ اور
اتنا سب ہوجانے کے باوجود مودی سرکار ٹس سے مس نہیں ہورہی ، شاید مودی جی کو یہاں کسی قسم کا پولٹکل فائدہ نظر نہیں آرہا یہی وجہ ہے کہ اتنی شکایتوں کے باوجود آج ایک غنڈہ آزاد گھوم رہا ہے ۔۔۔۔۔
وہیں بھارت کے لئے گولڈ میڈل جیتنے والوں کو انصاف دلانے کے بجائے دہلی پولس کے ذریعہ انہیں سڑکوں پر کھینچوایا گیا، ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا گیا اور کئی ریسلرس کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔
افسوس بھارت میں بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والی مودی سرکار کو اپنے بغل میں بیٹھی بیٹیوں پر ہوتا ظلم نظر نہیں آتا ۔۔۔۔۔
اور کرناٹک الیکشن کی فکر میں کیرلا فائلس نامی خیالی فلم بنادی جاتی ہے اور پی ایم مودی خود اس فلم کو پرموٹ کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
بہرحال بی جے پی میں ایسے کئی نیتا ہیں جن کی ہوس سے آج بھارت کی بیٹیان ان سیف ہیں ۔۔۔۔۔۔
اور جہاں خاتون پہلوان ہی سیف نہیں وہاں ایک عام لڑکیاں کیسے سیف ہوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟
Comments are closed.