مسلم خواتین بچے پیدا کرنے کی مشین آر ایس ایس کارکن کا متنازعہ بیان ۔۔۔

 

احساس نایاب شیموگہ کرناٹک

کرناٹک میں راجو تمبک نامی آر ایس ایس کارکن نے واٹس اپ پر پوسٹ کرکے مسلم خواتین کو بچے پیدا کرنے کی مشین کہا،
پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی مسلمانوں نے احتجاج کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور ملزم راجو تمبک کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔۔۔۔۔

جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ملزم راجو تمبک کو گرفتار کرلیا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اس پورے واقعہ سے لنگاسوگور قصبہ میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ، حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولس نے فی الحال سیکوریٹی بڑھادی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

آر ایس ایس کارکن راجو تمبک کا یہ توہین آمیز بیان صرف مسلم خواتین کے لئے نہین بلکہ دنیا کی ہر اُس عورت، ہر اُس ماں کے لئے ہے جس نے 9 مہینے تک ننھی سی جان اپنی کوکھ میں رکھا، اُس کے خاطر ہر تکلیف ہر اذیت برداشت کی ، ہر قسم کی قربانیاں دے کر اُس کی پرورش کی ، اُسے جنم دیا یہ توہین آمیز بیان ہر اُس ماں کے وجود کی توہین ہے ۔۔۔۔۔
توہین ہے اپنے ملک کی جسے بھارت کا ہر شہری بھارت ماتا کہتا ہے ۔۔۔۔۔
توہین ہے مہابھارت کی مان کُنتی کی جس نے پانچ پانڈوؤں کو جنم دیا ۔۔۔۔۔۔
توہین ہے ماں گاندھاری کی جس نے 100 کوراؤوں کو جنم دیا ۔۔۔۔۔۔
توہین ہے بھارت کی اُن تمام دیویوں کی جنہیں جگت جننی، مان کالی، مان درگا ، مان شکتی ، ماں امبے ، ماں بھوانی، ماں پاروتی، ماں لکشمی، مان سرسوتی اور ماں انپورنہ کہہ کر بھارت کے کروڑوں ہندو بھائی بہن پوجا کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
یہ توہین ہر اُس شردھا، آستھا اور بھارت کی صدیوں پرانی تہذیب کی توہین ہے جو لفظ ماں اور ممتا سے جُڑا ہے ۔۔۔۔۔۔
اس شخص نے قدرت کے اُس خوبصورت عمل کے خلاف بدزبانی کی ہے جس کے وجود کو دنیا میں خدا کا روپ کہا جاتا ہے اور اُس ماں جس توہین ناقابل معافی جرم ہے ۔۔۔۔۔۔
بیشک عورت کا بانجھ ہونا تکلیف دہ ہوسکتا ہے نہ کہ ماں بننا ۔۔۔۔۔
بھلے وہ ایک بار ماں بنے یا دس بار ماں بنے ماں کا درجہ ہر صورت ، ہر لحاظ احتراما ہے ۔۔۔۔۔
ایک عورت کے لئے مان بننا فخر اور اعزاز کی بات ہے ۔۔۔۔ اور الحمدللہ ہم یہ فخر سے کہیں گے کہ مسلم خواتین بانجھ نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔ انہونے اپنی پاکیزہ کوکھ سے ٹیپوسلطان جیسے عظیم بادشاہوں سے لے کر میزائل مین عبدالکلام جیسوں کو جنم دے کر دنیا کے آگے بھارت کا سر ہمیشہ اونچا کیا ہے ۔۔۔۔۔
انہیں اور ان جیسی دنیا کی ہر ماں کو سلام ہے ۔۔۔۔۔

لیکن کوئی ماں لفظ کی توہین کرے ، مان کی شان میں گستاخی کرے وہ بیشک معافی کے قابل نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔
آر ایس ایس کے جس گندے بیج نے آج ماں کی توہین کی ہے اُس بدبخت نے صرف مسلم ماؤں کی توہین نہیں کی بلکہ دنیا کی ہر عورت ہر مان کی توہین کی ہے بالخصوص خود اپنی ماں کی توہین کی ہے جس بیچاری نے اس جیسے بدبخت کمظرف کو 9 مہینے اپنی کوکھ میں رکھ کر اذیتیں برداشت کیں اور دنیا میں شر پھیلانے کے لئے جنم دیا ۔۔۔۔۔۔۔
ایسے نفرتی چنٹوؤں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئیے ۔۔۔۔۔۔۔

Comments are closed.