Baseerat Online News Portal

مایہ ناز ادیب و انشاء پرداز مولانا عبد الحسیب قاسمیؒ سڑک حادثہ میں شہید

انا للہ و انا الیہ راجعون

حیدرآباد(بصیرت نیوز سروس/عدیل قاسمی ) شہر حیدرآباد کی  مشہور و معروف دینی درسگاہ مدرسہ سراج العلوم حشمت پیٹھ سکندرآباد حیدرآباد کے مایہ ناز ادیب و انشاء پرداز، خوش الحان و عاشق رسول  اور خلیق و ملنسار استاذ مولانا عبد الحسیب قاسمیؒ امام و خطیب مسجد بلال قاضی گلی نلہ گٹہ آج علی الصبح مدرسہ کی طرف جاتے ہوئے سڑک حادثے میں شہید ہوگئے!۔

مولانا کے اچانک انتقال کی خبر نے جہاں  جاننے والوں کو سکتے میں ڈال دی ہے وہیں مولانا مرحوم کے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ بن کر ٹوٹی ہے، واضح رہے کہ مولانا عبد الحسیب ؒ اپنے پیچھے اہلیہ کے علاوہ چار بیٹیاں(جن میں صرف ایک شادی شدہ ہیں) اور دو معصوم بیٹے کو چھوڑا ہے۔

حق جل مجدہ مولانا عبد الحسیب قاسمی کو غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

مولانا مرحوم کے چھوٹے بھائی مفتی بختیار حیدر کے بموجب نماز جنازہ مدرسہ سراج العلوم حشمت پیٹھ سکندرآباد کے احاطہ میں بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔ مولوی سلمان قاسمی کی اطلاع کے مطابق مدرسہ ہذا میں نماز عشاء رات دس بجے ہوگی۔

انھوں نے تمام حضرات سے مولانا کے لئے ایصال ثواب کی دردمندانہ اپیل کی ہے۔

1 Comment
  1. گمنام says

    انا للہ واناالیہ راجعون
    اللہ تعالٰی حضرت مولانا کی بال بال مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.