مدرسہ اصلاح البنات کنداکرتی کے زیراہتمام "تعلیم نسواں کی اہمیت اور بنت حوا کا تحفظ” کے عنوان پر عظیم الشان اجلاس عام
عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل

"تعلیم نسواں کی اہمیت اور بنت حوا کا تحفظ” کے عنوان پر مدرسہ اصلاح البنات کنداکرتی کے زیراہتمام عظیم الشان اجلاس عام
نظام آباد( بصیرت نیوز سردس/ عدیل قاسمی) مفتی مرزا عابد بیگ قاسمی کی اطلاع کے مطابق علاقہ دکن کے معروف ضلع نظام آباد میں "تعلیم نسواں اور بنت حوا کا تحفظ” کے عنوان پر بروز منگل بعد نماز ظہر بمقام اے ایس میور فنکشن ہال کنداکرتی میں یک روزہ عظیم الشان اجلاس عام کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں اکابر علماء تشریف لائیں گے۔
ناظم مدرسہ اصلاح البنات نے یہ بھی بتایا کہ اس جلسہ میں مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کے صدر مفتی سعید اکبر خلیفہ مجاز مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی اور مفتی مظہر القاسمی نقشبندی کے علاوہ قرب و جوار کے علماء و دانشوران کی آمد متوقع ہے۔
مفتی مرزا عابد بیگ قاسمی اور علاقہ کے فکرمند نوجوانوں نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.