وقف ترمیمی قانون : 16 مئی تک تمام احتجاجی پروگرام ملتوی، مسلم پرسنل لاء بورڈ کا اعلان

 

نئی دہلی، 8 مئی 2025

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے عہدیدارن کی ایک آن لائن خصوصی میٹنگ میں درج ذیل قرارداد منظور کی گئی۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ہند۔پاک سرحد پر بڑھتی کشیدگی کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ملک وعوام کے دفاع و تحفظ کے لیے کیے جانے والے ہر ضروری اقدام کی تائید کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس نازک گھڑی میں عوام، جماعتیں، مسلح افواج،حکومت سب مل جل کر خطرات کا مقابلہ کریں۔

دہشت گردی اور اس میں عام شہریوں کی ہلاکت ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اسلامی تعلیمات، بین الاقوامی مسلمہ اصولوں اور انسانی اقدار میں بھی دہشت گردی کی ہرگز کوئی گنجائش نہیں ہے۔اس لئے ملکوں کو اپنے معاملات دو طرفہ بات چیت اور ڈائیلاگ سے ہی حل کرنا چاہیے نیز یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے، بالخصوص نیو کلیر ہتھیاروں کی موجودگی میں بھارت اور پاکستان ہرگز جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ یہ دونوں ہی ملکوں کے عوام کو لاینحل مشکلات و مصائب میں مبتلا کرسکتی ہے۔ لہذا بات چیت اور ڈپلومیسی کے دیگر طریقوں سے مسائل کو حل کیا جانا چاہیے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ تحفظ اوقاف کی اپنی مہم کو جاری رکھے گا البتہ موجودہ حالات کے پیش نظر اس کے عوامی جلسوں اور پروگراموں کو آئندہ ایک ہفتہ کے لئے( 16 مئی تک) کے لئے موقوف کیا جاتا ہے۔ انڈور پروگرامس جیسے بردران وطن کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹٹنگس، انٹر فیتھ ڈائیلاگ، مساجد میں خطابات، ڈی ایم اور کلکٹر کے ذریعہ میمورنڈم کا دیا جانا اور پریس کانفرنسوں کا اہتمام حسب پروگرام جاری رہے گا۔ بورڈ توقع رکھتا ہے کہ موجودہ سنگین صورت حال جلد ہی ختم ہوجائے گی اور حالات معمول پر آجائیں گے۔

دستخط کنندگان

 

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

مولانا سید ارشد مدنی

نائب صدر بورڈ و صدر جمعیت علماء ھند

مولانا عبید اللہ خان اعظمی

نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

جناب سید سعادت اللہ حسینی

نائب صدر بورڈ و امیر جماعت اسلامی ہند

مولانا اصغر امام مہدی سلفی

نائب صدر بورڈ و امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث

مولانا محمد علی محسن تقوی

نائب صدر بورڈ و امام و خطیب مسجد کشمیری گیٹ، دہلی

مولانا محمد فضل الرحیم مجددی

جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

مولانا سید محمود اسد مدنی

رکن عاملہ بورڈ و صدر جمعیت علماء ہند

مولانا سید بلال عبدالحی حسنی

سکریٹری بورڈ و ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ

مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی

سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

مولانا ڈاکٹر یاسین علی عثمانی بدایونی

سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس

ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Comments are closed.