مولانا سہیل احمد ندوی ملت کے لئے قیمتی اور بیش بہا سرمایہ تھے :قاضی امداد اللہ قاسمی
مفتی محمد امداد اللہ قاسمی قاضی شہر مدھوبنی
مشفق و محترم حضرت مولانا سہیل احمد ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ سکریٹری دارالعلوم الاسلامیہ سکریٹری جنرل امارت شرعیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ مولانا سہیل احمد ندوی کی اچانک موت کی خبر سن کر دل غم سے بوجھل ہے۔
وہ ملت کے لئے قیمتی اور بیش بہا سرمایہ تھے ۔انتہائی فعال،نشیط اور متحرک تھے ۔ یکساں سول کوڈ کے خلاف تحریک کے سلسلے میں جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے دورہ پر تھے ۔ وہیں نماز ظہر میں حالت سجدہ میں انتقال کرگئے۔
اللہ تعالٰی دین و ملت کے اس خادم کو جو خدمت دین کی راہ میں اپنی جان کا سرمایہ لٹا کر بارگاہ الٰہی میں حاضر ہو رہا ہے؛ اللہ انہیں شہدا کے زمرہ میں جگہ عطا فرمائیں۔کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں اور پسماندگان کے سروں پر اپنی شفقت کا سایہ قائم و دائم رکھیں۔ آمین
شریک غم
محمد امداداللّٰہ قاسمی
7/ محرم الحرام 45/ھ. 25/ جولائی 23/ع بروز منگل۔
نزیل المدینۃ المنورۃ
Comments are closed.