تشکیلا کالج آف ایجوکیشن میں کارگل وجئے دوس کے موقع سے پودے لگائے گئے

پھلواری شریف،26 جولائی(پریس ریلیز) 26 جولائی کوہندوستان میں کارگل وجئے دوس طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس جنگ میں ہندوستانی افواج نے بڑی بہادری اور تحمل کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی، جسے پوری دنیا نے دیکھااوراس کا اعتراف کیا۔ان خیالات کا اظہار تشکیلا کالج آف ایجوکیشن کی پرنسپل محترمہ سویتا سنہا نے کیا۔اس موقع سے تشکیلا کالج آف ایجوکیشن بی ایڈ کالج کے احاطہ میں پودے بھی لگائے گئے،جس میں کالج کے اساتذہ،کارکنان اورطلبہ وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔واضح رہے کہ کارگل جنگ ہندوستان وپاکستان کی کنٹرول لائن پر ہونے والی جنگ تھی،جو1999ء میں لڑی گئی تھی۔
Comments are closed.