جامعہ محمود للبحوث والدراسات الاسلامیہ دیوبندمیں ویب ڈیزائننگ کورس کا آغاز

علماء نے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی
دیوبند، 30؍ جولائی (سمیر چودھری؍بی این ایس)
جامعہ محمود للبحوث والدراسات الاسلامیہ دیوبند نے اپنی مشاورتی میٹنگ میںجامعہ میں ویب ڈیزائننگ اور پروگرامنگ کا شعبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے،جس میں داخلہ لینے والے تمام طلبا کو ویب سائٹ بنانے کا مکمل کورس کرایا جائے ،جس کا افتتاح آج علماء کرام کی موجودگی میں عمل میں آیا ۔ جامعہ کے مہتمم مولانا مفتی محمود حسن تاؤلوی نے اپنے افتتاحی بیان میں کہاکہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیںہے۔ آج جس دور میں ہم جی رہے ہیں یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کوئی باشعور شخص انکار نہیں کرسکتا۔ انسانی زندگی کا کوئی شعبہ اس ٹیکنالوجی سے خالی نہیں رہا۔ انہو ںنے کہا کہ آج کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں جہاں ٹیکنالوجی انسان کی زندگی کا اہم جز بن چکی ہے اور اب اس ٹیکنالوجی کا استعمال دیگر شعبوں کی طرح تعلیم میں بھی ہورہا ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی کے تعلیم پر اثرات کے حوالہ سے زیادہ نقطہ نظر یہی دیکھنے میں آتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی دنیا کے اربوں انسانو ںکو جدید اور بہتر سہولیات اور رہنمائی فراہم کررہی ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کی اہمیت کے پیش نظر تعلیم میں مختلف شعبوں کے مطابق ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے ، جس کا مقصد خاص طو رپر طلبہ کی رہنمائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے لئے اور اہل مدارس کے لئے بڑی مسرت کا مقام ہے کہ آج پہلی بار دیوبند میں ویب ڈزائنگ اور پروگرامنگ یعنی ویب سائٹ بنانے کا طریقہ سکھانے کاسینٹر جامعہ محمود للبحوث والدراسات الاسلامیہ دیوبند کی جانب سے کھولا جارہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان شاء اللہ آپ تین چار مہینے میں ہی ویب سائٹ بنانا سیکھ جائیں گے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کے شائقین اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جامعہ کے استاذ مولانا مفتی عظیم فیض آبادی نے جدید ٹکنالوجی کی اہمیت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ مولانا مفتی محمد مجتبیٰ ایڈوکیٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، مفتی ولی بجنوری کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ تمام ہی شرکاء نے اس قدم کو اہم قرار دیتے ہوئے جامعہ کی پہل کی تعریف کی ۔

Comments are closed.