معاشرہ کے اصلاح کی فکر وکوشش انتہائی ضروری، سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی کے اجلاس سے مفتی عمران خان قاسمی کا خطاب

کاماریڈی( پریس ریلیز ) ملک عزیز بھارت کو انگریزوں سے آزادی دلانے والی اکابرین ومجاہدین آزادی ھند کی سب سے قدیم جماعت جس سے ہماری وابستگی دنیا وآخرت کی سرخروئی اور خوش نصیبی ہے، اکابرین جمعیۃ علماء ہند نے ملک وملت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جمعیۃ علماء سےصحیح معنوں میں وابستہ ہو کر ملک و ملت کی خدمت کریں، امن و امان پیار و محبت کی فضاء کو عام کریں، فرقہ پرستی کے خاتمہ کے لئے بلا لحاظ مذہبی وابستگی اپنی خدمات کو جاری رکھیں، سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی کے زیراہتمام نوجوان وذمہ داران کے اجلاس سے مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی نےان خیالات کا اظہار کیا، اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح معاشرہ گھر گھر اور محلہ واری سطح پر مستحکم کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، قوم کے نوجوانوں میں تعلیم کی مضبوطی کے لیے شعور بیداری انتہائی ضروری ہے، اس سلسلہ عصری اسکول کے ٹیچرز سے تعاون حاصل کریں، چنانچہ دسویں، گیارہویں، بارہویں جماعت کے طلباء کے علاوہ مزید اعلیٰ کلاسوں کی مفت رہبری اور رہنمائی کے لئے عزیز الدین (عزیز ٹیچر) کو ذمہ داری دی گئی، ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بنوانے اور اسکی تنقیحات کی ذمہ داری جناب شفیع صاحب کو دی گئی، اسی طرح محلہ واری سطح پر مختلف احباب کو ذمہ داری دی گئی، 15 اگست کی مناسبت سے جشن یوم آزادی ہند کو پر احتشام منعقد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے تمام احباب کوایسے پروگراموں میں شرکت کی گزارش کی گئی، حافظ محمد یوسف حلیمی انور کی تلاوت کلام پاک اور محمد حمزہ کی نعت سے اجلاس کا اغاز ہوا، حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی، محمد مقصود احمد خان ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر جمعیۃ کاماریڈی نے مختلف امور پر روشنی ڈالی، اجلاس میں حافظ انتظار احمد، حافظ عبدالواجد علی، مولانا شعیب، حافظ تقی الدین، محمد فیروز، محمد حنیف، محمد عباداللہ، محمد ضیاء الرحمن، عبدالکریم صدر مسجد قباء، محمد امجد کونسلر، محمد ماجد اللہ کے علاوہ نوجوان وذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے، مفتی ریحان قاسمی نائب صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی نے دعا کی، مولانا حسین احمد نے اظہار تشکر پیش کیا۔

Comments are closed.