ناگالینڈ: کیتھولک چرچ نے مجوزہ یونیفارم سول کوڈکی مخالفت کی

کوہیما(ایجنسی) کیتھولک ایسوسی ایشن آف ناگالینڈ (CAN) نے یونیفارم سول کوڈ (UCC) کے مجوزہ نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی طاقت اور اتحاد تنوع پر ہے نہ کہ زبردستی یکسانیت پر۔
کوہیما میں ‘ریڈنگ دی سائنز آف دی ٹائم’ کے موضوع پر مختلف اہم مسائل پر ایک روزہ مشاورتی سیمینار کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کوہیما ڈائیسیز کے بشپ، موسٹ ریو جیمز تھوپل نے ہفتے کے روز کہا کہ UCC قبائل کے علاوہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں میں اور ایک فرد کے مذہبی پہلو میں مداخلت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "انسانی حقوق کے اخلاقی طریقوں کا احترام کیا جانا چاہیے… ثقافتی تنوع کو بڑھایا جانا چاہیے اور اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے تاکہ لوگ یکسانیت میں روبوٹ نہ بنیں بلکہ تنوع ہی قوم کی طاقت اور اتحاد کا تعین کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیفارم سول کوڈ یعنی UCC پر ناگالینڈ میں کیتھولک گرجاگھروں کے موقف پر، CAN کے صدر جانی روانگمی نے UCC کو ‘اجنبی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم ایک قانون کے تحت نہیں چل سکتے کیونکہ ملک بھر میں مختلف قبائل اور مذاہب کے مختلف لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ تنوع کو ہمارے اتحاد کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ’’زبانوں اور مذہب کا تنوع ملک کی طاقت ہے اور اسے UCC کے ذریعے بڑھانا ہے اور اسے تباہ نہیں کرنا چاہیے۔‘‘

Comments are closed.