بارش کیلیے لوگوں نے دوسرے دن بھی کھلے آسمان کے نیچے ادا کی نماز

 

جونپور (اشرف شیرازی)

 

چلچلاتی دھوپ سے سوکھ رہی فصلوں سے پریشان منیچھا کے لوگوں نے دوسرے دن بھی کھلے آسمان کے نیچے رو رو کر نماز ادا کر دعائیں مانگی، نماز استثقاء ادا کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگی، بچوں سمیت سیکڑوں لوگوں نے یہ نماز ادا کی

 

بارش کا موسم چلنے کے باوجود بھی قریب اگست کا نصف ماہ گزر جانے کے بعد بھی بارش نا ہونے کی وجہ سے گرمی سے کسان سمیت عام لوگ بھی پریشان نظر آ رہے ہیں، سب سے زیادہ دھان میں پانی ڈالنے کو لیکر کسانوں کے ماتھے پر پریشانی کی لکیر صاف نظر آ رہی ہے، منیچھا گاؤں کی عید گاہ میں گاؤں سمیت قرب و جوار کے لوگوں نے جمعہ اور شنبہ کو نماز استثقاء کیلیے عید گاہ میں پہنچ کر نماز ادا کر اللہ کے حضور گریہ و زاری کر دعائیں کی، قاری محمد طیب صاحب کی اقتدا میں بچوں سمیت سیکڑوں لوگوں نے نماز ادا کی، وہیں قاری صاحب نے بتایا کہ یہ عذاب ہم پر ہمارے گناہوں کی وجہ سے آتا ہے، جس میں ہماری غلطیوں کی سزا چرند و پرند کو بھی اٹھانی پڑ جاتی ہے، اس میں ہمیں کثرت سے توبہ و استغفار اور صدقہ کر اللہ کو منانا چاہیے.

 

اس موقع پر محمد ہاشم، ذکر اللہ، محمد ہارون، عبد السلام مولانا رشاد اصلاحی سمیت گاؤں کے دیگر معزز لوگ موجود رہے

Comments are closed.