Baseerat Online News Portal

ارباب سوشل میڈیا گروپس کی خدمت میں! 

 

عرض گذار

مفتی احمد نادر القاسمی

اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا

 

 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

میں دعاگو ہوں اللہ آپ کو صحت وسلامتی اوردرازی عمر کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے اوردین متین کی تبلیغ واشاعت کی توفیق مرحمت کرے آمین ۔ عرض یہ ہے کہ آپ کی انمول تحریریں پڑھی جاتی ہیں اورایک طبقہ بصد شوق مستفید ہوتا ہے۔ان میں خاکسار بھی ہے۔ اس وقت امت اورامت کا نوجوان طبقہ زندگی کی جس سمت میں سفرکررہاہے، آپ سے زیادہ کون واقف ہوگا۔ ضرورت اس بات کی ہےکہ اس وقت ہماری تحریروں کا رخ اوراسلوب اور ہماری توجہ کامرکز صرف اورصرف یہ ہوناچاہیٸے کہ ہم ایسی نگارشات پیش کرنے کو اپنا مشن بناٸیں، جو ملت میں اورہمارے نوجوانوں میں ملی اور دینی حمیت کو بیدارکرنے اوراحساس تحفظ و اجتماعیت کو جگانے والاہو اورامت کو مقصد حیات کی طرف لے جاٸے۔ آپ کا مشن قرانی بصیرت کو عام کرنا ہے اورآپ سے زیادہ میری نظر میں اس وقت اس کے لٸے کوٸی اورموزوں نہیں ہوسکتا۔ یہ میری گزارش ہے اورایسے نازک مساٸل پر کسی اہل نظر اوربابصیرت شخصیت سے ہی توقع اورالتجا کی جاسکتی ہے۔ روز ملت کی بدلتی اورپژمردگی کی طرف جاتی ہوٸی صورت حال پر دل بہت بے چین ہوتاہے ۔

آپ جانتے ہیں کہ اپنے نظریات، افکارو خیالات اور اپنی باتوں کو لوگوں تک پہونچانے کے لٸے اس وقت دوطرح کے سوشل میڈیاٸی اسلوب ہیں۔ ایک واٹس ایپ گروپ اوردوسرے یوٹیوب چینل۔ چینل والوں سے تو یہ توقع نہیں کی جاسکتی مگر اہل گروپ سے ضرورکی جاسکتی ہے۔ اورمیں اس وقت انھیں سے مخاطب ہوں ۔جوہمارے گروپس سے تعلق رکھنے والے اورایڈمین حضرات ہیں ان سے میں امید کرتاہوں کہ غیر ضروری اورتفریحی ویذیوز کی شیٸرنگ کی بجاٸے اس نعمت کا استعمال بہتر مقاصد کی ترسیل کے لٸے کیاجاٸے تب ہی اس کا حق بھی اداہوگا اورہرمہینے جو ہمارے نیٹ پیک پر سرمایہ ہماری جیبوں سے جاتاہے وہ خیر کے زمرے میں آٸے گا۔ اس لٸے کہ آپ کو اس سے کوٸی آمدنی توحاصل ہونہیں رہی ہے۔آمدنی تو چینل والوں کو ہوتی ہے۔توکیوں نہ ہم اسے دینی، فلاحی اوربامقصد راستے میں صرف کرنے والے بنیں۔ ”الدال علی الخیر کفاعلہ“ آپ کی دعاؤں کا طالب….

Comments are closed.