قرآن سے رشتہ جوڑنے والوں کا اللہ نگہبان ہے

 

مدھوبنی( عنایت اللہ ندوی )

قرآن اللہ تعالی کی وہ واحد کتاب ہے جسکی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالٰی نے اپنے ذمہ لی ہے اللہ اس کے لیے اپنے مخصوص بندوں کو منتخب کرتا ہے

یہ ہمارے لئے بڑی سعادت کی بات ھیکہ اللہ نے اس کے لیے ہمارے بچوں کو قبول کیا ہمیں اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اس خیالات کا اظہار جامعۃ المحسنات پرسا کے بانی و ناظم مولانا آفتاب عالم قاسمی محمودی نے آغاز حفظ القرآن کے موقع پر منعقد تقریب کے دوران کیا

جبکہ اس موقع سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی جناب محمد علی صاحب کوتوالی چوک نے بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پردہ کی تلقین کی اور کہا کہ آپ جہاں بھی جائیں پردہ کو اپنا شعار اور لازمی حصہ بنائیں

جبکہ ماسٹر محمد غیاث الدین نے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان ادھوڑا ہے ہم تعلیم کے بغیر اچھے اور برے کی تمیز نہیں کر سکتے

اس موقع سے ڈاکٹر محمد علی صاحب کہ تعلیم کے لئے سب سے اہم اور ضروری محنت ہے جس میں محنت کا شوق اور لگن پیدا ہو جائے کامیابی کی منزل ضرور پا سکتا ہے دوسری چیز ادارے میں استقامت بار بار ادارہ بدلنے سے بھی تعلیم اور وقت کا نقصان ہوتا ہے میں مبارک باد پیش کرتا ہوں اپنے عزیزم مولانا آفتاب صاحب کو کہ انہوں نے ہمارے اس علاقے کے اندر ایک ایسے جامعۃ کا قیام کیا جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعلیم کا بھی عمدہ نظم ہے یہ ہمارے ادارے کا پہلا ادارہ ہے اس موقع سے مہمان خصوصی محمد علی صاحب نے جامعۃ کے تعلیم و تہذیب سے خوش ہوکر ابتدائی چند بچیوں کو گود لیا اور انکی تعلیمی اخراجات کے ادائیگی کی مکمل ذمہ داریاں قبول کی آخیر میں ناظم جامعہ کی زبانی ثاقب ظفر،عادل منہاج،نسیم جنید،رفیق عزیز نےحفظ قرآن پاک کا آغاز کیا اور ناظم جامعہ کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا ،اس تقریب کی کامیابی میں جامعہ کے استاد مکرم نظام الدین قاسمی مظفر پوری، قاری شوکت صاحب لوکہا، و قاری صبغت اللہ صاحب ریام و معلمہ یاسمیں و رونق پروین پرسا کا نمایاں کردار ادا کیا ہے

جبکہ علاقائی طور پر ماسٹر شبیر، ابوالکلام، محمد افضل، محمد امیرل وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Comments are closed.