ایک ہی دن جشن عیدمیلادالنبیﷺ اور گنیش وسرجن

عیدمیلادالنبیﷺ جلوس کمیٹی اندھیری کا ایک دن بعد۲۹ ستمبر کو جلوس نکالنے کا فیصلہ
ممبئی۔۳۱؍اگست: صدر عیدمیلادالنبیﷺ جلوس کمیٹی اندھیری، ممبئی کے صدر سلیم مآپ خان شاہ نےجشن عیدمیلادالنبیﷺ اور گنیش وسرجن ایک ہی دن واقع ہونے پر پریس ریلیز کے ذریعے بتایا ہے کہ ’’عید میلاد النبی ﷺجلوس کمیٹی اندھیری جو مآپ خان نگر مرول سے شروع ہو کر سہار روڈ ہوتے ہوئے چاند شاہ ولی درگاہ پر اختتام پذیر ہوتا ہے کی میٹنگ بروز اتوار بتاریخ ۲۷ اگست ۲۰۲۳ ء کو منعقد ہوئی جسمیں کمیٹی کے ذمہ داران و ائمہ مساجد کے مشورہ سے کمیٹی کے صدر سلیم مآپ خان شاہ نے یہ طے پایا کے امسال جلوس عید میلاد النبی ﷺبروز جمعہ بتاریخ ۲۹ ستمبر ۲۰۲ء کو منعقد کیا جائے گا، لہذا اس تعلق سے ڈی سی پی زون نمبر ۱۰ شری دتہ نلاوڑے نے تاریخ ۳۰ / اگست ۲۰۲۳ ء کو پولیس محکمے اور میونسپل کارپوریش کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کی جسمیں عید میلاد النبی ﷺ جلوس کمیٹی اندھیری کے صدر سلیم مآپ خان اور کمیٹی کے دیگر اراکین و دیگر علاقائی تنظیموں کے عہدیدار موجود تھے اور ساتھ ہی علاقے کی گنیش اتسو کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مذکورہ میٹنگ میں پولیس، میونسپل کارپوریشن کے عملے اور گنیش اتسو کمیٹی کے ذمہ داران کی موجودگی میں عید میلاد النبی ﷺکے جلوس کمیٹی اندھیری کے صدر سلیم مآپ خان نے اعلان کیا کہ ہماری کمیٹی نے ۲۹ ستمبر ۲۰۲۳ ء کو جلوس عید میلاد النبی ﷺنکالنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ۲۸ ستمبر ۲۰۲، گنیش و سرجن ہوگا اور ہمارے نبی ﷺکی تعلیمات ہمیں باہمی پیار ومحبت سے رہنے کی تعلیم دیتی ہے اور قومی یک جہتی کو فروغ دینے کے لئے ہم نے یہ فیصلہ لیا ہے ، جس پر ڈی سی پی اور موجود دیگر لوگوں نے اس فیصلے کی ستائش کی‘‘۔

Comments are closed.