بھاجپا نے غریبوں کی امیدوں کو توڑنے کا کام کیا ہے:  سپا

 

جونپور / اشرف شیرازی

 

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر جمہوریت و آئین بچاؤ سائیکل یاترا آج سے شروع ہو گئی ہے، یہ یاترا سبھی اسمبلی حلقوں میں وویک یادو کی قیادت میں چلے گی، آج ضلع جونپور کے منگرا بادشاہ پور کے چوراہے سے ودھایک پنکج پٹیل نے جھنڈا دکھا کر یاترا کا آغاز کیا، خود سائیکل چلا کر سائیکل سواروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اب تبدیلی چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ بھاجپا سرکار کے مقصد اور فیصلے سے کسان، نوجوان، مزدور اور غریب ناراض اور پریشان ہیں، بھاجپا سرکار نے غریبوں کی امید کو توڑنے کا کام کیا ہے، بھاجپا غریبوں کو غلام بنا کر رکھنا چاہتی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھاجپا سرکار کے پاس بڑھتی مہنگائی. بے روزگاری، اور لوٹ پاٹ کا کوئی جواب نہیں ہے، سرکار مہنگائی بڑھا کر غریبوں کا دس سال سے جیب کاٹنے کا کام کر رہی ہے، اب الیکشن سامنے دیکھ کر گیس سیلینڈر کی قیمت میں دو سو روپے کی رعایت کر رہی ہے، ڈیزل پیٹرول سمیت رسوئ گھر کے سامان کی قیمتیں آسمان چھونے کو ہیں، غریبوں کا پیسہ کاٹ کر امیروں کا جیب بھرنے کا کام یہ سرکار اب تک کرتی آ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بھاجپا سرکار نے عوام کے ساتھ منافقت کی ہے. آج تعلیم یافتہ طبقے کے پاس نوکری نہیں ہے، مزید انہوں نے کہا کہ یہ سرکار طب کے نام پر جھوٹی تفصیل بیان کر رہی ہے، جبکہ آج غریبوں کیلیے دوا اور علاج کا کوئی بھی انتظام نہیں ہے، ہسپتالوں میں دوائیں و دیگر خدمات میسر نہیں ہیں، مریضوں کو علاج کیلیے در در بھٹکنا پڑ رہا ہے، سرکار ایک بھی سرکاری ہسپتال کے تعمیر کا کام نہیں کرا پائی ہے، انہوں نے کہ پردیش میں روز آنہ لوٹ مار کا معاملہ سامنے پیش آ رہا ہے، اور ملزم کھلے عام سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، بدمعاش گھروں میں گھس کر قتل کر رہے ہیں، اتر پردیش کا قانونی نظام بد سے بدتر ہوتا چلا جا رہا ہے، ایسے حالات اس سے قبل کبھی نہیں ہوئے تھے، یہ سرکار جمہوریت اور آئین کا گلہ گھونٹنا چاہ رہی ہے.

 

اس سائیکل یاترا کے ذریعے سے عوام کے سامنے سرکار کا حقیقی چہرا بیان کیا جائے گا، اس یاترا میں اکھنڈ پرتاب یادو، ارشاد منصوری، رام اقبال یادو، راجندر یادو سمیت سپا کے دیگر لوگ موجود رہے۔

Comments are closed.