میڈیا مثبت سوچ و فکر کے ساتھ خبریں شائع کرے

صحافیوں سے ملاقات کے دوران ایس ڈی ایم انکور کمار ورما کا اظہار خیال
دیوبند،3؍ ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
دیوبند ایس ڈی ایم انکور کمار ورما نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے، جو سماج میں مثبت سوچ و فکر کو فروغ دینے کا کام کرتی ہے، انتظامیہ اور میڈیا کے لوگ مل کر ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہئے۔آج ایس ڈی ایم آفس میں منعقدہ صحافیوں اورافسران کی میٹنگ میں ایس ڈی ایم انکور ورما نے کہا کہ سماج میں میڈیا کی بہت اہم ذمہ داری ہے۔ جس کو تمام میڈیا اہلکار ایمانداری اور دیانتداری سیانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیوبند کو ہندوستان کے نقشے پر ایک ترقی یافتہ شہر کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے میڈیا کی مثبت سوچ اور تعاون کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خبر کو چلانے سے پہلے میڈیا سے وابستہ افراد کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ اس خبر سے معاشرے میں کوئی غلط اثر تو نہیں پڑ رہا ہے۔ میڈیا کو بھی معاشرے کو جوڑنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح یہ ہوگی کہ دیوبند علاقہ سے ان کے دفتر پہنچنے والے ہر متاثرہ کو انصاف ملے۔ دیوبند کے سی او جتیندر شرما نے کہا کہ پولیس اور میڈیا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف اور سماج کے تحفظ و ترقی کے لئے ساتھ کام کریں۔ اس دوران صحافیوں اور انتظامی حکام کے درمیان باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔اس دوران گووند رام شرما، پرشانت تیاگی، راجکمار جاٹو، سدھیر بھاردواج، بلویر سینی، مندیپ شرما دیپک شرما، اوم ویر سنگھ، ساجد خان، قیوم علی، مہتاب آزاد، افضل صدیقی، اکرام انصاری، امت کمار سنگھ، وکاس کشیپ، اجیت کشیپ، فرمان قریشی وغیرہ موجودرہے۔

Comments are closed.