پروفیسر شکیل احمد قاسمی کو قومی تعلیمی ایوارڈ پر مبارکبادیاں

پٹنہ(پریس ریلیز)
قومی تعلیمی ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پر پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ کو مختلف حلقوں سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف اسلامی اسکالر پروفیسر قاسمی اتحاد امت کے علمبردار، وسیع حلقے میں مقبول، فروغ تعلیم کے لیے مشہور اور بہت ساری ملی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ مبارکباد دینے والے چند لوگوں کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں، قومی اقلیتی تعلیم کمیشن کے سابق چیئرمین جسٹس سہیل اعجاز صدیقی، جناب انظار احمد صاحب دہلی، جناب شاہد خاں صاحب لکھنؤ، مولانا اشرف عباس قاسمی استاد دارالعلوم دیوبند، جناب قطب الرحمن، جناب احسان اللہ صاحب، سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار کے سابق رجسٹرار جناب محمد نہال الدین دربھنگہ، قاری محمد عثمان قاسمی سہرسہ، حافظ منظور الحق صدیقی مدھوبنی، مولانا حامد حسین ندوی، حاجی عقیل صاحب پٹنہ، وغیرہ۔ مولانا قاسمی سے رابطہ کا نمبر : 9431860419

Comments are closed.