مڈل اسکول بھرواڑہ : اساتذہ کے درمیان ہوئی مارپیٹ کے بعد 3 اساتذہ کا تبادلہ،جانچ ہونے تک تنخواہیں روکی گئیں،ایچ ایم کی درخواست پر بی ای او نے کی کاروائی

جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس)سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے نگر پنچایت بھرواڑہ میں واقع مڈل اسکول خراجی ٹولہ میں دو اساتذہ کے درمیان پیر کو ہوئی ہاتھا پائی اور مارپیٹ کے سلسلے میں ایچ ایم منوج کمار ندھی کی درخواست پر ڈی پی او کم انچارج بی ای او روی کمار نے اسکول کے 3 ٹیچروں وکرم کمار، ویبھو کشور اور پرمود کمار پانڈے کی تنخواہ روک دی ہے اور تینوں کو مختلف اسکولوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ویبھو کشور کو مڈل اسکول راجو، پرمود کمار پانڈے کو مڈل اسکول پپرا اور وکرم کمار کو مڈل اسکول رسول پور نستہ گرلس اسکول میں بھیجا کیا گیا ہے۔ تاہم مارپیٹ میں ملوث ایک اور ٹیچر رنجیت کمار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس پر عائد الزامات کو زیر تفتیش رکھا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 4 ستمبر کو اسکول کے احاطے میں اسکول کے ٹیچر وکرم کمار اور رنجیت کمار کے درمیان مارپیٹ کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی تھی۔ طلباء خوفزدہ ہو کر اسکول سے چلے گئے تھے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر دونوں اساتذہ کو تھانے لے آکر معاملہ کو پرسکون بنایا تھا۔ ڈی پی او کم انچارج بی ای او روی کمار نے منگل کو جاری کردہ خط میں کہا ہے کہ ایچ ایم کی درخواست سے ایسا لگتا ہے کہ اسکول کے ریکارڈ کے ساتھ مقامی ٹیچر وکرم کمار اور دو دیگر اساتذہ نے چھیڑ چھاڑ کی ہے ۔ یہ سب اسکول میں ہر وقت خیمہ بازی میں ملوث رہتے ہیں۔ اسکول میں تعلیمی اور فرقہ وارانہ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے تینوں اساتذہ کو انتظامی نقطہ نظر سے فوری طور پر دوسرے اسکول میں تعینات کر دیا گیا ہے۔فی الحال جانچ ہونے تک تینوں اساتذہ کی تنخواہیں ملتوی رہیں گی۔ تینوں اساتذہ کو 24 گھنٹے کے اندرڈیپوٹیشن والے نئے اسکول میں جوائن کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Comments are closed.