جی 20؍ کے سبب ٹرینیں منسوخ،مسافروں کو 12ستمبر تک رہے گی پریشانی

دیوبند،9؍ ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
ٹرین سے سفر کرنے والے مسافر 12ستمبر تک ان کو پریشانیوں کا سامنا کرنا ہوگا، ایک طرف دہلی میں G20پروگرام ہونا ہے ۔ سیکورٹی کے پیش نظر دہلی جانے والی 16ٹرینوںکو 9اور 10ستمبر کو منسوخ کردیا جائے گا، حالانکہ 8ستمبر سے کچھ ٹرینوںکو منسوخ کیا گیا ہے ۔ سہارنپور اور دیوبند سے ہوکر گزرنے والی سپر فاسٹ اور انٹر سٹی ایکسپریس سمیت 16ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔ محکمہ ریلوے نے 8ستمبر سے ٹرینوںکو منسوخ کرنے اور روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ محکمہ ریلوے نے دہلی جانے والے پارسلوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے ، وہیں گورکھپور کینٹ ریلوے اسٹیشن یارڈ میں ری موڈلنگ کا کام چل رہا ہے جس کے سبب سہارنپور سے ہوکر گزرنے والی 11ٹرینیں منسوخ رہیں گی ، دراصل 9اور 10ستمبر کو نئی دہلی میں G20پروگرام ہونا ہے جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور وزیر اعظم شامل ہوںگے ۔ سیکورٹی کے لحاظ سے محکمہ ریلوے سے سہارنپور سے ہوکر دہلی جانے والی 16ٹرینوں کوکینسل کردیا گیا ہے، کچھ ٹرینوں کو گزشتہ کل سے ہی منسوخ کیا گیا ہے، وہیں G20پروگرام کو پارسل بکنگ بھی عارضی طو رپر روک دی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے دہلی ایریئے میں نئی دہلی، دہلی جنکشن، حضرت نظام الدین، آنند وہار ٹریمنل ، دہلی سرائے روہیلا اور آدرش نگر دہلی ریلوے اسٹیشن کے لئے رجسٹرڈ نیوز پیپر اور میگزین کو چھوڑ کر سبھی طرح کے پارسل پیکٹوں کی بکنگ کردی ہے ۔ بکنگ اور لیز ڈ 8سے 10ستمبر تک عارضی طور پر بند کردی گئی ہے، لیکن مسافر اپنا سامان اپنے ساتھ کوچ میں لے جاسکتے ہیں ۔ وہیں 8ستمبر سے 10ستمبر تک ان سبھی اسٹیشنوں کے لئے کوئی بھی پارسل بک نہیں کئے جائیں گے، وہیں ریلوے کی جانب سے گورکھپور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے ہوکر کسمی تک تیسری لائن کا کام چل رہا ہے ۔ محکمہ ریلوے نے 11ستمبر تک کا بلاک لیا ہوا ہے جس کے سبب ٹرینوں کو منسوخ اور ان کے روٹ تبدیل کرکے چلائے جارہے ہیں ۔ سہارنپور سے ہوکر گزرنے والی جن نایک ، شہید، سریویمنا، امرناتھ اور موریہ دھوج ایکسپریس 12ستمبر تک متأثر رہیں گی ۔ سہارنپور سے ہو کر گزرنے والی 11ٹرینیں 12ستمبر تک الگ الگ تاریخوں میں منسوخ کی گئی ہیں ، ایسا ہونے سے پنجاب اور پروانچل جانے والے مسافروں کا سفر پریشانیوں سے بھرا ہوگا۔

Comments are closed.