تعلیمی میدان میں حاجی نیاز احمدصاحب کی خدمات لائق تحسین:انیس الرحمن قاسمی

حاجی نیاز کی وفات پر آل انڈیا ملی کونسل بہار میں دعائیہ نشست
پھلواری شریف 9/ستمبر (پریس ریلیز)
آل انڈیا ملی کونسل بہار کے ریاستی دفتر پھلواری شریف،پٹنہ میں آج صبح کولکاتا کے مشہور تاجر اورسماجی کارکن جناب حاجی نیازاحمد کی وفات کی خبرموصول ہوئی۔ خبرملتے ہی حاجی صاحب مرحوم لیے ایک دعائیہ نشست رکھی گئی۔جس کی صدارت آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کی۔ اس دعائیہ وتعزیتی نشست میں قرآن کی تلاوت کے بعد حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس نشست میں گفتگوکرتے ہوئے مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ حضرت حاجی صاحب کی وفات سے میرا ذاتی خسارہ ہے، وہ میرے لیے ایک مخلص بھائی اوردوست کی طرح تھے، ملی،سماجی اورتعلیمی کاموں میں ان کی خدمات قابل قدر ہیں،ان کی زندگی اس حوالے سے مثالی تھی کہ انہوں نے متعدد تعلیمی ادارے قائم کیے جو ملت کامستقبل سنوارنے میں اہم کردار اداکررہے ہیں۔مولاناقاسمی نے مزید فرمایا کہ حاجی نیازصاحب کا تعلق تمام ملی تنظیموں سے بڑا ہی مخلصانہ تھا، وہ ہرادارے کا تعاون کیا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے،ان کے خیالات کو قبول فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اس دعائیہ نشست میں آ ل انڈیا ملی کونسل بہار کے کارگزارجنرل سکریٹری مفتی محمد نافع عارفی،مولانا رضاء اللہ قاسمی، مولانا نجم الہدیٰ قاسمی، مولانا نسیم اختر قاسمی، مولانا جمال الدین قاسمی،مولانافیضان احمدقاسمی اورابونصرہاشم وغیرہ نے شرکت کی۔حضرت نائب صدرکی دعاپر اس نشست کا کا اختتام ہوا۔

Comments are closed.