Baseerat Online News Portal

دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی عاملہ کی میٹنگ، یکساں سول کوڈ، وقف بورڈ، سمیت ثالثی ایکٹ پر غور وخوض

 

نئی دہلی۔17؍ستمبر: (نمائندہ خصوصی) اتوار کو دارالحکومت دہلی میں ہمایوں کے مقبرے کے پاس واقع نیو ہوریزن اسکول نظام الدین میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی عاملہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یونیفارم سول کوڈ پر بورڈ نے اب تک جو اقدامات کیے ہیں اس پر تفصیل سے غور وخوض کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاگیا، وہیں وقف جائیداد کے تحفظ کے لیے پانچ بڑے شہروں میں سیمینار اور پروگرام خاکہ بنایاگیا ان پانچ بڑے شہروں میں دہلی، ممبئی، حیدرآباد وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مصالحت ، ثالثی (میڈیسن ایکٹ ) اس قانون کے خدوخال پر بھی بات چیت کی گئی اور اس کے جائزے کےلیے وکلا پر مشتمل کمیٹی تشکیل کی گئی۔ اجلاس میں اصلاح معاشرہ، تفہیم شریعت کے کاموں کو وسعت دینے کےلیے بھی کچھ نئے خاکے مرتب گئے ہیں۔ یہ اجلاس صدر بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں نائب صدر مولانا سید ارشد مدنی، ڈاکٹر علی محمد نقوی نائب صدر، سعادت اللہ حسینی نائب صدر، مولانا محمد فضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری، مولانا عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری، امیر شریعت بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی،نائب صدر ملی کونسل مولانا انیس الرحمان قاسمی، مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، پروفیسر سعود عالم، عبداللہ مغیثی، ترجمان بورڈ قاسم رسول الیاس، کمال فاروقی، یوسف حاتم مچھالہ، ایڈوکیٹ ایم آر شمشاد، ایڈوکیٹ طاہر حکیم ، وجیہہ شفیق ایڈوکیٹ، فضیل ایوبی ایڈوکیٹ، امیر شریعت آسام مولانا یوسف علی، رشید احمد چودھری ایڈوکیٹ، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، عبدالقادر عباسی ایڈوکیٹ، مونسی بشری، نبیلہ جمیل ایڈوکیٹ، ایڈوکیٹ نیاز فاروقی، بورڈ آفس سکریٹری ڈاکٹر وقارالدین لطیفی شریک تھے۔

Comments are closed.