چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکا اہتمام کیا جائے :افتخار احمد نظامی
پٹنہ: 19ستمبر(پریس ریلیز)
اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے جوائنٹ سکریٹری مولانا افتخار احمد نظامی نے اپنے اخباری بیان میں کہاہے کہ بہار کے چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی صاحب کئی دنوں سےبیمار چل رہے ہیں ، تمام دینی وسماجی اداروں کے ذمہ داران،اسکول،کالجز اور مدارس کے سربراہ وطلبا اورتمام لوگ موصوف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کا اہتمام کریں کہ رب کریم انہیں جلد شفاعطا فرمائے۔واضح رہے کہ موصوف کا کئی دنوں سے پارس ایچ ایم آر آئی ہاسپیٹل میں علاج چل رہاتھا، طبیعت میں خاطر خواہ فائدہ نہ ہونے اوربہتر علاج کا انتظام ہوسکے اس کے لیے دہلی لے جایا گیا ہے،فی الحال طبیعت میں سدھار ہے۔مولانانظامی نے مزید کہاکہ موصوف اپنی منفردانہ شناخت اورخدمت خلق کی وجہ سے عوام وخواص ہرطبقے میں قبولیت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔عوام وخواص خصوصی طور پر صوبہ بہار کے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کا اہتمام کریں ۔
Comments are closed.