اسلامیہ انٹر کالج میں سہ روزہ اسکائوٹ گائیڈ کیمپ منعقد

اسکائوٹ گائیڈسے ڈسپلن اور خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہوتا ہے
دیوبند،20؍ ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ سہارنپور کے زیر اہتمام اسلامیہ انٹر کالج دیوبند میں منعقدہ تین روزہ اسکائوٹ گائڈ کیمپ کے دوسرے دن کا آغاز ادارہ کے پرنسپل نے جھنڈے کا گیت اور جھنڈا لہرا کر کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ارشد زماں نے کیمپ میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات ڈسپلن کے ساتھ رہنا سیکھتے ہیں ، اس کے علاوہ خدمت خلق اور حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہونے نیز اچانک رونما ہونے والے حادثات و واقعات کے موقع پر تعاون کرنے کا سلیقہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ کیمپ کے ٹرینر راج پال سنگھ پنڈیر نے بھی طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکائوٹ ٹریننگ کے ذریعہ ٹرینیز میں مثبت سرگرمیاں جنم لیتی ہیں اور ان میں مختلف ہنرمندیوں کا ذوق بھی پیدا ہوتا ہے اور طلبہ و طالبات مختلف قسم کی ہنر مندیوں سے آراستہ ہوکر جسمانی، روحانی اور ذہنی طور پر اچھے شہری بنتے ہیں۔ ٹریننگ کے دوران اسکائٹ ٹرینر راج پال سنگھ اور ونشکا پنڈیر نے اسکائوٹ گائڈ سے متعلق حلف دلایا اور اسکائوٹ کی شرائط و ضوابط سے متعارف کرایا۔ اس کے علاوہ انہیں مختلف قسم کے جھنڈے، صحت عامہ سے متعلق معلومات، فرسٹ ایڈ کی تفصیلات، ورزش ،ہاتھوں کے اشارے اور دیگر ضروری نکات سکھائے۔ ادارہ کے پرنسپل نے ٹریننگ لینے والے طلبہ و طالبات کے ذوق وشوق کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسکائوٹ ٹریننگ ہی بچوں میں ڈسپلن پیدا کرنے کے ساتھ انمیں خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ ادارہ کے اسکائوٹ گائڈ ٹرینر زاہد اختر نے بھی ٹرینیز کی حوصلہ افزائی کی۔ اس ٹریننگ کیمپ میں ریحان احمد، سنجے شرما، یامین خان، اقبال اور اکرم علی وغیرہ موجود رہے۔

Comments are closed.