اگر مکاتب اور مدارس کا انتظام نہیں کیا گیا تو نوجوان نسل بنیادی عقائد سے محروم ہو جائے گی
مکتب ذیشان القرآن کے سر پرست اعلی ماسٹر عظمت حیات کا نصیحت آمیز بیان
کولکاتا(پریس ریلیز)مدرسہ دارلعلوم دا ؤورحمۃ اللہ یتیم خانہ سندر بن میں ماہانہ تعلیمی جائزہ پروگرام میں عبد الودو و انصاری پر نسپل گورنمنٹ ٹیچر ٹریننگ کالج اور ضوان مفتاحی پروف ریڈ را خبار مشرق کا پر جوش استقبال کیا گیا۔ سندربن کے جنگل میں دین کی فضا اور دین کی سرسبزی اور شادابی کیلئے مدرسہ داؤ در حمۃ اللہ کا قیام اور ساتھ میں مدرسہ کے زیر اہتمام مکتب ذیشان القرآن کے ۵۰ شاخوں کا قیام پورے بنگال میں شباب پر ہے۔ مدرسہ اور مکتب ذیشان القرآن میں مفت تعلیم دی جارہی ہے ۔ مکتب ذیشان القرآن کے سر پرست اعلی ماسٹر عظمت حیات نے اپنے بیان میں فرمایا کہ ہماری دینی تعلیم کی یہ تحریک صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلئے ہے۔ اس لئے اساتذہ حضرات مخلص ہو کر بچوں میں قرآن اور شریعت کا علم تقسیم کریں اس کے لئے پوری لگن اور کوشش سے بچوں کو دین کے بنیادی عقائد سکھائیں ورنہ یہ مکتب کے بغیر بچے قوم کے مرتد ہو سکتے ہیں۔ باطل اپنی کوشش میں لگا ہوا ہے اس لئے مکتب ذیشان القرآن کی پوری کوشش ہے کہ بنگال میں جلد از جلد ۲۰۰ شاخوں کا ٹارگیٹ پورا کریگا یہ محض اللہ کے فضل سے ہی ہو سکتا ہے۔
پروفیسر عبد الودود انصاری نے اظہار خیال کیا کہ مدرسہ دار العلوم دا ؤ در حمۃ اللہ یتیم خانہ سند ربن اور پورے بنگال میں مکتب ذیشان القرآن کی شاخوں کا پو را تذکرہ میں اپنی کتاب میں لکھ رہا ہوں اور بہت جلد وہ منظر عام پر آجائیگی انشاء اللہ۔ پروگرام کا آغاز طالب علم کے تلاوت قرآن سے ہوا، جبکہ ایک دوسرے طالب علم نے بارگاہ نبوی میں نعت رسول کانذرانہ پیش کیا۔ اس کے بعد رضوان مفتاحی نے مکتب ذیشان القرآن کے اساتذہ، علماء، حفاظ اور قاری حضرات جو سندر بن کے مختلف گاؤں سے آئے ہوئے تھے ان سے خطاب کیااور فرمایا کہ خود ہمارے اور آپکے آقا جناب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے مجھے معلم بنا کر بھیجا ہے اسلئے آپ حضرات پر بڑی ذمہ داری ہے کہ قوم کے بچے دین کے علم سے روشناش ہو جائیں۔
پروگرام کا اختتام پر وفیسر عبد الودود انصاری کی پر سوز دعا پر ہوئی۔ پھر مکتب ذیشان القرآن کے سر پرست نے اعلان کیا کہ بہت جلد مدرسہ دارالعلوم داؤ در حمۃ اللہ یتیم خانہ سندربن میں کمپیوٹر کی تعلیم بھی شروع ہو گی اور پورے مدرسہ اور مکتب کو CC+V سے جوڑ دیا جائے گا۔ انشاء اللہ
Comments are closed.