پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سب کے لئے مہم کے تحت ماہم درگاہ ٹرسٹ کے تعاون سے اسم محمد اور اللہ کے ناموں کی خطاطی کی نمائش
ممبئی (پریس ریلیز) پرافٹ فار ال مہم کی جانب سے ایک اسم محمد اور اللہ کے ناموں کی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، خطاطی کی اس نمایش کا انعقاد ماہم درگاہ ٹرسٹ و حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے اشتراک اور تعاون سے میمن ہال میں کیا گیا۔
اس میں خاص طور پر بڑی تعداد میں اسکول اور کالج کے طلبہ اور طالبات نے شرکت کی اور خطاطی کے مختلف نمونوں کو غور سے دیکھا اور سا تھ ہی منتظمین نے اس بات کی بھی اجازت دی تھی کہ جو نمونے انہیں پسندآیں ،انہیں اگر کوئی خریدنا چاہے تو وہ اس کو خرید بھی سکتا ہے تو یوں دور دراز سے ائے ہوئے خطاطوں کو اس نمایش میں شرکت کا مالی فیض بھی ملا ۔
ممبئی ،بھیونڈی، تھانہ اور ممبئی کے مختلف علاقوں کے
علاوہ اس خطاطی کی نمائش میں اورنگ اباد سے اور سب سے بڑی ٹیم ما لیگاؤں سے ائی تھی ، ساتھ ہی بین الاقوامی شہرت یافتہ بہت سے اہم ترین خطاط جیسے مدینہ منورہ سے استاد شفیق الزماں صاحب، پاکستان سے اشرف ہیرا ، ایرانی خطاطان کے نمونوں کو بھی نمائش میں جگہ دی گئی تھی،یوں بظاہر تو یہ ممبئی میں ہونے والی خطاطی کی ایک چھوٹی سی نمائش تھی لیکن اس کا دائرہ بین الاقوامی سطح کی نمائش کا تھا۔ اس نمائش میں آرسی ڈی ایڈ کالج آف امام باڑہ کی پرنسپل اور آر سی ڈی ایڈ کالج اف ماہم کے پرنسپل اور اساتذہ اور آرسی میو نسپل اسکول کے سیکنڈری کے طلباء نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ انجمن اسلام ڈی ایڈ کالج کی پرنسپل و اساتذہ اور کثیر تعداد میں وہاں کی طالبات نے شرکت کی، اس موقع پر بڑی تعداد میں زائرین نے بھی شرکت کی ۔جمعہ کی نماز کی وجہ سے بڑی تعداد میں زائرین یہاں موجود تھے، اس کے علاوہ غیر مسلم حضرات نے بھی نمائش میں حصہ لیا اور خطاطی کے نادر المثال فن کو اپنی انکھوں سے دیکھا، نمائش کے آخر میں ایک تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا اور پرافٹ فار آل کی کور ٹیم کی جانب سے اس میں زیبا ملک ،خطاطی نمائش کے سرپرست اعلی اسلم کرتپوری اردو کارواں کے صدر فرید خان جو اس خطاطی نمائش کے انچارج تھے، ساتھ ہی سعید خان، نظام الدین راعین اور فاروق سید نے بھی شرکت کی، اس موقع پر سہیل کھنڈوانی اپنی والدہ محترمہ کے ساتھ نمائش میں شرکت کی اور تمام خطاط کی حوصلہ افزائی کی، انہیں سرٹیفکیٹ اور مومنٹو سے نوازا گیا،زیبا ملک کی رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔
اس نمائش میں خطاطی کے مختلف نمونے بھی بڑی تعداد میں فروخت کیے گئے ساتھ ہی لوگوں نے رابطے کے لیے ان کے نمبرات بھی لیے۔ تا کہ لوگ اپنے ذوق اور طلب کے مطابق آرڈر دے کر منگوا سکیں ۔
صبح 10 بجے سے شروع ہونے والی اس نمائش کا مغرب کی
اذان پر اختتام ہوا۔خطاطی کے نمائش کے بین الاقوامی سطح ، ریاستی سطح کے جو عمدہ نمونے ائے تھے ان کو رنگ بینکویٹ ہال میرا روڈ میں جہاں پر پرافٹ فور آل کی جانب سے غیر مسلم شعراء کا نعتیہ مشاعرہ ہوگا اس میں بھی لگایا جاے گا۔
اس سے قبل اس تقریب میں ماہم و حاجی علی درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی،اسلم کرتپوری ،فرید احمد خان ،سعید احمد خان ،رضوان ربانی اور زیبا ملک نے اظہار خیال کیا.
Comments are closed.