صحافی کے ساتھ سپاہی نے کی بدتمیزی، سپاہی ہوا لائن حاضر
جونپور / اشرف شیرازی
دوشنبہ کو نگر کے کوتوالی حلقہ کے بھنڈاری پولیس چوکی میں ایک سپاہی نے دینک اخبار کے صحافی محمد عثمان کے ساتھ صرف بدتمیزی ہی نہیں بلکہ لاٹھی سے پیٹ کر اسے زخمی بھی کر ڈالا، معاملے کی جانکاری ملتے ہی الیکٹرانک میڈیا کے صدر آئ بی سنگھ سمیت صحافیوں نے چوکی پہنچ کر سپاہی کے خلاف تحریر دیتے ہوئے اعلی افسران سے کاروائی کی مانگ کی، معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ایس پی ڈاکٹر اجے پال شرما نے سی او کو جانچ سونپتے ہوئے فورا سپاہی کو لائن حاضر کر دیا
اطلاع کے مطابق ضلع خاتون ہسپتال میں عثمان خبر جمع کرنے کیلئے پہنچے ہوئے تھے، تبھی سپاہی متھلیش یادو باہر کھڑی گاڑیوں پر لاٹھی سے مارتے ہوئے گالی گلوج کرنے لگا، اسی درمیان عثمان کو بھی گالی دینے لگا، وجہ دریافت کرنے پر اس کو لاٹھی سے مارتے ہوئے چوکی لے گیا، عثمان نے فوراً معاملے کی جانکاری چوکی ذمہ دار تارکیشور رائے کو دی جو موقع پر پہنچے، اور شہر کوتوال کو بھی معاملے کی حقیقت سے روشناس کرایا، خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں صحافی چوکی کا گھیراؤ کر قانونی کاروائی کی مانگ کرنے لگے، ایس پی ڈاکٹر اجے پال شرما خبر ملتے ہی سپاہی کو لائن حاضر کر دیا، ایس پی نے کہا کہ جانچ چل رہی ہے، مجرم پانے کر کاروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.