رابطہ مدارس اسلامیہ کے ورکشاپ سے پروفیسر شکیل احمد قاسمی کا خطاب

پٹنہ(پریس ریلیز)دارالعلوم دیوبند کی ہدایت پر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے زیر اہتمام جامعہ زکریا ڈھاکہ مشرقی چمپارن میں 4،5 اکتوبر 2023 کو بہار کے 8 اضلاع کے 300 مدارس کے اساتذہ کا ورکشاپ لائق ستائش اور مستحسن ہے۔ اس سے معیاری تعلیم اور مثالی تربیت کا خوشگوار ماحول بنے گا، مدارس میں دی جانے والی تعلیم مزید نفع بخش اور پرکشش ہوگی۔ مذکورہ خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ، چیئرمین، فاران فاؤنڈیشن انڈیا نے بحیثیت مہمان خصوصی جامعہ زکریا ڈھاکہ مشرقی چمپارن کے عظیم الشان ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں بڑی تعداد میں مدارس کے اساتذہ اور منتظمین موجود تھے۔
جناب قاسمی نے کہا کہ معیاری تعلیم اور مثالی تربیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلسل کوشش کی ضرورت ہے۔ مدارس کی تعلیم و تربیت لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ مدارس اسلامیہ کی تاریخ روشن اور خدمات قابل قدر ہے۔ ہم سب لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ تعلیم و تربیت کا خوشگوار ماحول بنائیں۔

Comments are closed.