رستم قتل معاملے میں دوسرا ملزم گرفتار، ہتھیار بھی برآمد

 

جونپور(اشرف شیرازی)

تھانہ کھیتاسرائے حلقہ کے موضع مجھورا گاؤں میں گذشتہ دنوں ہوئے رستم نامی شخص کے قتل کا دوسرا ملزم بھی آج گرفتار ہوگیا، ملزم کو تھانہ حلقہ کے مانی کلاں ریلوے کراسنگ کے پاس سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کے پاس سے قتل میں استعمال ہونے والی بندوق اور کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزم کو قتل کے دفعات میں جیل بھیج دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو مذکورہ گاؤں میں رستم نامی شخص جو کہ مچھلیوں کا کاروبار کرتا تھا، تین افراد صبح کے وقت جب کہ وہ فجر کی نماز کیلیے بیدار ہو کر نماز ادا کرنے کیلیے اپنے تالاب کے کمرے سے باہر نکل رہا تھا، تبھی اس پر پانچ راؤنڈ فائرنگ کر دیا گیا جس میں گولیوں کی آواز سن کر گاؤں و اہل خانہ موقع پر رستم کو زمین پر پڑا پا کر سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں حالت نازک ہونے کے سبب بنارس پھر وہاں سے لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں منتقل کرایا گیا، دوارنِ علاج رستم کی موت ہو گئی، وہیں رستم کے بھائی جاوید کی تحریر پر گاؤں کے تین نامزد اور ایک نا معلوم شخص کے خلاف قتل کی کوشش کی رپورٹ درج کرائی گئ، وہیں پولیس نے میڈیکل کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے قتل و دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا، زخمی حالت میں ابوذر نے اپنے بیان میں ان سب کے پیچھے گاؤں کے موجودہ پردھان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، الزام ہے کہ گاؤں میں ترقی کے کاموں کی شکایت کی گئ، جس سے انہوں نے اپنے لوگوں سے پورا واقعہ انجام دلایا.
آج جمعہ کی صبح مخبر کی خبر پر چندن رائے نے مانی کلاں کراسنگ سے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے بیان کے مطابق ملزم کے پاس سے قتل میں استعمال ہوئے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، وہیں ایس او چندن رائے نے بتایا کہ کہ پولیس دیگر پہلو سے جانچ میں جٹی ہوئ ہے، دیگر ملزم جلد ہمارے شکنجے میں ہوں گے۔

Comments are closed.