دہلی سرکارکے اسکولوں کے ۲۰۰؍اردواساتذہ کے لئے پانچ روزہ تربیتی پروگرام منعقد

نئی دہلی :7 اکتوبر (پریس ریلیز)
ریاستی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت دہلی کی جانب سے ضلعی ادارہ برائے تعلیم و تربیت دریا گنج کے زیر اہتمام دہلی سرکار کے اسکولوں کے تقریباً 200 اردو اساتذہ کے لیے پانچ روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ تین ادوار پر مشتمل یہ ان سروس ٹریننگ پروگرام 18 ستمبر 2023 سے شروع ہو کر 7 اکتوبر 2023 کو اختتام پذیر ہوا. اس پروگرام کے نوڈل آفیسر جناب شجاع الدین (اسسٹنٹ پروفیسر ڈائٹ دریا گنج) نے بتایا کہ اس تربیتی پروگرام میں تقریباً 20 موضوعات پر مختلف ماہر ین نے لیکچر دیے، شرکا سے سرگرمیاں کرائیں، اور اساتذہ کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے. ماہرین کی جانب سے اساتذہ کو تدریس میں لاحق مشکلات اور مسائل کے حل پیش کیے گئے. اس تربیتی پروگرام میں تدریس کے جدید طریقہ کار اور تعلیمی تصورات پر بھی گفتگو کی گئی. نئی تعلیمی پالیسی اور قومی درسیات کے خاکے پر شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا. پروگرام کے نوڈل آفیسر شجاع الدین صاحب نے بتایا کہ اس پروگرام میں جن موضوعات پر سیشن منعقد کیے گئے وہ اس طرح ہیں نئی تعلیمی پالیسی 2020، قومی درسیات کا خاکہ، آموزشی ما حصل، جائزہ اور تعین قدر، تدریس و آموزش میں درپیش مسائل، تدریس و آموزش کے وسائل، تعلیم کے جدید تصورات، آرٹ مربوط تدریس، اردو کی تدریس میں آئی سی ٹی کا استعمال، شعری اصناف کی تدریس کے طریقے، نثری اصناف کی تدریس کے طریقے، عملی قواعد، زبان کی بنیادی مہارتیں، املا اور صحت تلفظ، معلم کی ڈائری، فن شعر کی تدریس وغیرہ. ان کے علاوہ اسکولی نظام سے متعلق چند اہم موضوعات پر بھی سیشن منعقد کیے گئے جیسے روڈ سیفٹی، POCSO، مینٹل ہیلتھ اینڈ ویل بینگ، جنسی حساسیت وغیرہ. اس تربیتی پروگرام میں جن ماہرین نے اپنی خدمات پیش کی ان میں پروفیسر محمد فاروق انصاری(این سی ای ار ٹی) ڈاکٹر شمیم احمد ایسوسییٹ پروفیسر سینٹ اسٹیفن کالج، ڈاکٹر خان شاہد وہاب وائس پرنسپل محکمہ تعلیم حکومت دہلی، ڈاکٹر انصار احمد، ڈا کٹر محمد ارشد انصاری اسسٹنٹ پروفیسرز شعبہ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ جناب شجاع الدین اسسٹنٹ پروفیسر ڈائٹ دریا گنج، ڈاکٹر شبنمناز، ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈاکٹر سلمان فیصل، ڈاکٹر فرحان بیگ، ڈاکٹر سمیہ مسعودی، ڈاکٹر صلاح الدین، ڈاکٹر صغیر اختر، ڈاکٹر اسرار احمد، ڈاکٹر ابراہیم افسر، محمد ارشد، محمد فہیم الدین، ورندر پر مار، ڈاکٹر پی راماکرشنا، اپاسنا کھتری، انجو بالا وغیرہ شامل ہیں. اس تربیتی پروگرام کو دلی سرکار کے راؤز اوینو اسکول، راج نواس مارگ اسکول اور بلبلی خانہ اسکول میں سالم رضا اور دُرّثنا نے کوارڈینیٹ کیا۔

Comments are closed.