مساجد اسلامی شعار اورمسلماوں کی ضرورت : قاری نسیم اختر قاسمی
کلیان پور سمستی پور / پریس ریلیز
مورخہ 8 / اکتوبر 2023 روز اتوار کو کلیان پور ضلع سمستی پور میں ایک نئی مسجد کی تعمیر کے موقع پردعائیہ پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں علماء کرام کا خطاب ہوا، مفتی امان اللہ قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ سمستی پور نے مسجد کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مسجد مسلمانوں کی پہچان ہے اور مسجد کو آباد کرنا ہم مسلمانوں کی ذمہ داری ہے، قاری نسیم اختر قاسمی صدرمدرس مدرسہ اسلامیہ جھگروا دربھنگہ نے تعمیر مسجد میں مال خرچ کرنے کی فضیلت کے سلسلے میں پرمغز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص اس دنیا میں مسجد کی تعمیر میں حصہ لے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا ان کے علاوہ مولانا جمیل اختر صاحب مبلغ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ،جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور کے بانی و ناظم قاری ممتاز احمد جامعی جنرل سیکرٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، مولانا عبد الرحمان امام و خطیب جامع مسجد کلیانپور، مولانا انیس الرحمن مجیبی کلیان پور اور مولانا کاظم کا خطاب ہوا، الحاج طییب صاحب انکے بھائی حفظ الرحمان؛، ماسٹر پرویز اور محلہ کے تمام لوگوں کی محنت سے مسجد تعمیر ہوئی ہے مغرب کی نماز قاری نسیم اختر صاحب کی امامت سے مسجد کا افتتاح ہوا دعائیہ مجلس کے بعدنماز عشاء کی امامت قاری ممتاز احمد جامعی نے کیا پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی دعاء کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا.
Comments are closed.