امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن آج اسرائیل کے دورے پر

بصیرت نیوزڈیسک
بلنکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ یہ دورہ "اسرائیل کے ساتھ یکجہتی اور حمایت” کا پیغام ہوگا۔
حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر’’اقصیٰ طوفان ‘‘ کے نام سے ایک جامع حملہ کیا ہے اور غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے اور مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Comments are closed.