مسابقاتی دور میں طلبہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں ،معہدالصالحات دوگھرا میں ششماہی امتحان کے اختتام پر عبدالخالق قاسمی کا خطاب
جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس) معھدالصالحات مدنی نگر دوگھرا کے تمام طلبہ طالبات کا ششماہی امتحان صاف شفاف ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔اس امتحان میں درجاتِ دینیات اوردرجات اطفال کے تقریباً سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی،امتحان دونشستوں میں ہوا،پہلی نشست کا دورانیہ صبح7:30 سے دوپہر 11 تک رہا۔جبکہ دوسری نشست کا دورانیہ 2 بجے سے شام 4 بجے تک رہا۔بحیثیت ممتحن مولانا عبدالخالق قاسمی استاذ مدرسہ طیبہ منت نگر مادھو پور نے مجموعی طلبہ و طالبات کی تعلیم وتربیت کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور ذمہ داران و مدرسینِ معھدالصالحات کو نیک خواہشات پیش کیں،اور اپنی مخلصانہ دعاؤں سے نوازا،امتحان کے تئیں اساتذۂ معھدالصالحات کے اساتذہ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں،جن میں حافظ شبیر احمد۔مولانا کلیم اللہ و حافظ محمد نقی امام شریک رہے۔امتحان کے اختتام پرمعھدالصالحات مدنی نگر دوگھرا، جالے کے ناظم انجینیر محمد حماد صدیقی نے ممتحن اور اساتذہ ،کا بصمیمِ قلب شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ آپ کے باہمی تعاون سے ہی انتہائی صاف شفاف اور پُرسکون ماحول میں معہد کے امتحان ششماہی کا انعقاد ممکن ہوسکا ہے،ہم اس تعاون پر آپ کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں،اور آپ کے لیے فلاحِ دارین کے آرزو مند اور دعا گو ہیں۔امتحان کے اختتام پر مولانا عبدالخالق قاسمی نے ادارہ کے ذمہ دار کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ و طالبات کو خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ مسابقاتی دور میں طلبہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں۔بغیر تعلیم و تربیت کے ہم اپنے معاشرے میں عزت حاصل نہیں کرسکتے اور نہ ہمارا معاشرہ ترقی کرسکتا ہے واضح رہے کہ یہ ادارہ اپنی عمر کے لحاظ سے ہرچند کہ نوخیز ہے،مگر اپنی بیش بہا خدمات کے حوالے سے پورے علاقے میں مشہور ونیک نام ہے یہ ادارہ حضرت مولانا محمد جابر حسین قاسمی کی سرپرستی میں چل رہا ہے۔ اس ادارہ کے ناظم نوجوان صالح حوصلہ مند انجینیر محمد حماد صدیقی کی نظامت میں بہت تیزی کے ساتھ ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے۔دار الاقامہ میں طلبہ قیام وطعام کے ساتھ زیر تعلیم ہیں،اور مقامی طلبہ اور طالبات بھی اچھی تعداد میں آ کر پڑھتے ہیں، اللہ معہد الصالحات کو نظرِبد سے بچائے،اور دن دوگنی رات چوگنی ترقیات سے نوازے،اور اس سے وابستہ تمام افراد کو دارین کی ڈھیرساری خوشیوں سے نوازے۔
Comments are closed.