پیرا میڈیکل کالج میں عالمی یوم بصارت کے موقع پر کوئز مقابلہ منعقد

ہمیں اپنی آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لئے ہر وقت الرٹ رہنا چاہئے: ڈاکٹر تابش

دیوبند،12؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
دیوبند کے آئی آئی ایچ پی پیرا میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج میں عالمی یوم بصارت کے موقع پر ایک کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں آنکھوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ مقابلہ کے بعد طلبہ و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کئے، پروگرام کا افتتاح ادارہ کے چیئر مین ڈاکٹر کلدیپ رانا ، ڈاکٹر سوربھ متل، ڈاکٹر شاہنواز خان، ڈاکٹر کپل رانا اور خلیل خان نے مشترکہ طور پر کیک کاٹ کر کیا۔ پیرا میڈیکل کالج کے اہم رکن ڈاکٹر تابش نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لئے ہر وقت الرٹ رہنا چاہئے، کیونکہ آنکھوں کے بغیر دنیا کی رنگینی اندھیرے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے میڈیکل کالج کے طالب علموں کو سمجھایا کہ آپٹومیٹری کے بغیر میڈیکل فیلڈ کو مکمل نہیں کیا جا سکتا،بعد ازاں خلیل خان نے طلبہ و طالبات کو فورینسک آپٹو میٹری اور انوپریا تیاگی نے آپٹو میٹری کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لئے جد و جہد کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی آنکھوں کی صحت مندی کی طرف بھی دھیان دینا چاہیے۔ پروگرام کے آخر میں آپٹو میٹری سے متعلق شاندار مظاہرہ کرنے والوں طلبہ و طالبات کو انعامات دئے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مشتری ، سہیل انصاری ، شہرین خان، صبا تیاگی اور کاشفہ خان کے علاوہ میڈیکل کالج کا عملہ موجود رہا۔

Comments are closed.