کیرئیر کاؤنسلنگ اینڈ انفارمیشن سینٹر کے تحت ممتاز پی جی کالج میں کلکٹر بٹیا آئی ایس پی سی ایس بیداری اور نشہ سے آزادی پر پروگرام کا انعقاد
لکھنؤ(پریس ریلیز)آج ممتاز پی۔جی۔کالج کے کیرئیر کاؤنسلنگ اینڈ انفارمیشن سینٹر کے زیراہتمام کالج کی سبھی فیکلٹیز کے طلباء وطالبات کا پروگرام منعقد کیا گیا،اس موقع پر عنبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس نے کلکٹر بٹیا آئی ایس پی سی ایس کے لئے طلباء کو بیدار کیا اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس ضمن میں ایک کمپٹیشن طلباء وطالبات کے مابین ہوگا اور اس کمپٹیشن میں شریک طلباء کو آئی ایس پی سی ایس کی فری کوچنگ کرائی جائے گی انھوں نے طلباء وطالبات کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کو سب سے پہلے اپنی شخصیت کو پہچاننا ہے، آپ کو اگر ترقی کرنی ہے تو منصوبہ بندی کرنی ہوگی اور ہدف متعین کرنا ہوگا ۔
کالج کے کارگزار پرنسپل پروفیسر نسیم احمد خان نے طلباء وطالبات کو اس بات پر زور دیا کہ آج آپ کو اپنا مقصد متعین کرنا ہوگا ،آپ اعلی تعلیم کے میدان میں آگے آنا یہی ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی۔اس طرح ایک اہم پروگرام نشہ مکت تحریک کا تھا جس میں CMO آفس اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے آکر طلباء وطالبات کو نشہ سے آزادی دلانے میں ان کے کردار کی طرف توجہ دلائی۔حکومت ہند کی وزارت برائے سماجی انصاف کی جانب سے نشہ سے آزادی مہم کے تحت طلبا وطالبات کے مابین ملک کو منشیات سے پاک بنانے کا حلف دلایااس میں سماجی کارکن اور شہر کے ذمہ دار افراد نے طلباء وطالبات کو بیدار کیا ۔پروگرام کے آرگنائزر کالج کے پراکٹر ڈاکٹر محمد سلمان خان ندوی صدر شعبئہ عرب کلچر نے بتایا کہ ہمارے کالج میں گزشتہ 10 سال سے انفارمیشن اینڈ کاؤسلنگ پروگرام چلائے جا رہے ہیں جس کے تحت روزگار کمپٹیشن کی تیاری اور مقابلہ جاتی پروگراموں کے بارے میں مستقل انفارمیشن دی جا رہی ہے۔پروگرام کو ڈاکٹر محمد عمران خان ،ڈاکٹر مدنی انصاری ،ڈاکٹر لیاقت علی نے آرگنائز کیا اور سبھی فیکلٹی کے اساتذہ و طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Comments are closed.