منبرو محراب فاؤنڈیشن کے تحت بے دین افراد سے ملاقات کی دس روزہ مہم
علماء کرام کی ٹیم کے روزانہ دورے
حیدرآباد(پریس ریلیز)مولانا عبد الرقیب صاحب کی اطلاع کے مطابق منبرومحراب فاؤ نڈیشن نے گذشتہ آٹھ دن سے دس روزہ مہم شروع کی ہے جس میں دس علماء کرام کی ٹیم روزانہ حیدرآباد کے مختلف محلہ جات میں پہنچ کر ایسے افراد جو نکڑوں ، چوراہوں ، چبوتروں، ہوٹلوں اور پان ڈبوں وغیرہ کے پاس بیٹھے ہوئے گپ شپ کرتے ہیں ، ان سے ملاقات اور دینی دوستی کررہے ہیں اور انہیں دین اسلام کی بنیادی معلومات سے آگاہ کر رہے ہیں نیز ان کے شخصی مسائل اور الجھنوں سے متعلق تفصیلات معلوم کرتے ہوئے ان کے شرعی حل کے سلسلہ میں مضبوط رہنمائی بھی کررہے ہیں ۔ حیدرآباد میں مندرجہ ذیل علماء کرام مصروف ہیں۔ مفتی سہیل الرحمن قاسمی ، مولانا خواجہ پاشاہ صاحب ، مولانا نعیم زبیر صاحب ، مولانا تبریز صاحب، مولانا عبد الولی صاحب ، مولانا ادریس صاحب ، مولانا فیصل صاحب، مولانا عبد الولی صاحب ، مولانا عبد اللہ صاحب اور حافظ جمیل احمد صاحب وغیرہ۔ یہ کام سرزمین گلبرگہ اور رائچور میں حافظ مختار احمد رشادی اور حافظ عاشق الٰہی صاحب انجام دے رہے ہیں نیز مولانا سید رضوان صاحب تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں اور حافظ محبوب نداف شولاپور اور اطراف و اکناف میں دینی دوستی اوور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں الحمد للہ نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ اس تحریک سے دین کی جانب رجو ع ہو رہا ہے اور جو اہم ترین دینی باتیں انہیں بتائی جارہی ہیں ،ان کو شوق و ذوق سے سن رہا ہے اور الحمد للہ کافی تبدیلیاں لوگوں میں آرہی ہیں۔یہ سلسلہ منبرو محراب فاؤنڈیشن کی تحریک جدید چلو! کچھ تدبیر کریں کچھ کام کریں کا ایک حصہ ہے اور الحمد للہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ مولانا غیاث احمد رشادی نے ہندوستان نے مؤقر علماء کرام اور درد مند احباب سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایسے افراد سے ملاقات کریں جو دین سے دور اور اسلامی تعلیمات سے محروم زندگی گزار رہے ہیں۔یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔
Comments are closed.