فرضی برتھ سرٹیفیکیٹ بنانے کا معاملہ : ڈاٹا انٹری آپریٹر کے خلاف الزامات کی دوسرے روز بھی جاری رہی جانچ

جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس)کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سنگھواڑہ کے ڈاٹا آپریٹر راجیو کمار کے خلاف فرضی برتھ سرٹیفکیٹ بنانے کے الزامات کی لگا تار دوسرے روز بھی ہفتہ کو جانچ کے لیے میونسپل کارپوریشن دربھنگہ کی ٹیم سی ایچ سی پہنچی۔ میونسپل کمشنر کمار گورو نے مذکورہ معاملے کی تحقیقات کے لیے اسسٹنٹ شماریات آفیسر کم رجسٹرار میونسپل کارپوریشن امیش کمار سنگھ کی قیادت میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔ ٹیم ہفتہ کی دوپہر تقریباً 12 بجے اسپتال پہنچی۔ اس دوران تفتیشی ٹیم کے ارکان نے ایم او آئی سی ڈاکٹر حنا خورشید کے کمرے میں تقریباً 1.25 گھنٹے تک الزامات کی تفتیش کی۔ جانچ کے بعد باہر آنے والے ٹیم کے ارکان نے بتایا کہ شکایت کنندہ وپل کمار مشرا تحقیقات کے دوران موجود نہیں ہو سکے ۔ موبائل پر اس نے بتایا کہ وہ علاقے سے باہر ہیں۔وہیں آشا کارکنوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔یہ ٹیم اپنی تحقیقاتی رپورٹ اعلی حکام کو پیش کریں گے۔ اس کے بعد تحقیقاتی ٹیم بلاک ہیڈکوارٹر پہنچی اور آدھار انرولمنٹ سنٹر گئی، جہاں بیٹھے آپریٹر نے آدھار کارڈ بنانے کے لیے پہنچنے والے ضرورتمندوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ واضح رہے کہ جمعہ کو پہلے دن ضلع شماریات افسر کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کیس کی تحقیقات کی تھی جس کی رپورٹ ڈی ایم ایم او کو پیش کی جائے گی۔

Comments are closed.