فہرست میں نام غلط،آیوشمان کارڈ سے محروم بیمار

بیمار ی کے باوجود مستحقین لگارہے سینٹروں کے چکر ،پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کو مجبور
دیوبند،14؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت مستحقین کے فہرست میں غلط نام ہونے کی وجہ سے آیوشمان کارڈ نہیں بن رہے ہیں۔ بیمار ہونے کے باوجود متاثرہ اپنے نام میں ترمیم کروانے کے لیے آیوشمان مراکز کے چکر لگارہے ہیں اور حل نہ ہونے کی وجہ سے مایوس لوٹنا پڑا۔ ایسے میں ہزاروں لوگوں کے مفت علاج کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔پردھان منتری آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت ضلع کے 2,33,598 خاندانوں کے 8,67,367 لاکھ افراد کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسکیم کے تحت مستفید افراد آیوشمان کارڈ بنا کر سالانہ 5 ؍لاکھ روپے تک کا مفت علاج حاصل کرتے ہیں۔ ضلع میں 2011 کی معاشی مردم شماری کے مطابق مستحقین کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ مردم شماری کے وقت خاندان کے کچھ افراد کے نام غلط درج کیے گئے تھے، جس کی وجہ سے اب انہیں ان کے آیوشمان کارڈنہیں بن رہے ہیں، جب وہ آیوشمان کارڈ بنوانے کے لیے سینٹروں پر جارہے ہیں تو فہرست میں نام آدھار کارڈ میں نام کے ساتھ میچ نہیں ہو رہا تھا جس کی وجہ سے ان کا کارڈ نہیں بن پارہاہے اور مفت علاج سے محروم ہو رہے ہیں۔ اس طرح کی شکایات چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر میں آرہی ہیں۔سہارنپور کے اشوک کمار آیوشمان بھارت اسکیم کے مستحق ہیں۔ انوراگ کا نام اسکیم کی اہلیت کی فہرست میں لکھا گیا ہے۔ غلط نام کی وجہ سے آیوشمان کارڈ نہیں بن رہا ہے۔ شدید بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرانا پڑا۔وہیںنانوتہ کی رہنے والی رہنما آیوشمان اسکیم کے تحت کارڈ کی مستحق قرار دی گئی ہے، لیکن فہرست میں ان کا نام غلط طریقہ سے درج ہے، جس کی وجہ سے وہ بیمار ہونے کے باوجود اسکیم کا فائدہ اٹھانے سے محروم ہے، نام کی تصحیح کے لیے دفتر میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ چونکہ ترمیم کا کوئی آپشن نہیں تھا اس لیے خط لے کر واپس بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ، نوڈل آفیسر آیوشمان بھارت اسکیم نے کہاکہ آیوشمان یوجنا کے استفادہ کنندگان کی فہرست اور آدھار کارڈ میں نام مختلف ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ پورٹل پر نام میں ترمیم کا آپشن نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے۔مستحقین کو آدھار کارڈ میں ہی اپنا نام درست کرنا ہوگا۔

Comments are closed.