امریکی صدربائیڈن اظہاریکجہتی اورغیرمتزلزل حمایت کے لئے اسرائیل کادورہ کریں گے

بصیرت نیوزڈیسک
اسرائیل سے اظہار یکجہتی اور ’غیرمتزلزل حمایت‘ کے لیے صدر جو بائیڈن اسرائیل کا دورہ کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس دورے کو ’اسرائیل کے اظہار یکجہتی‘ اور ’اس کی سکیورٹی کے لیے غیرمتزلزل عزم‘ قرار دیا ہے۔
یہ دورہ حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے اسرائیل پر حملے کچھ دنوں بعد ہو رہا ہے جس میں 1400 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔
بائیڈن کے دورے میں ایرانی حمایت یافتہ حماس کے ساتھ علاقائی تصادم کو روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ ایران نے پیر کو اسرائیل کے خلاف چند گھنٹوں میں ممکنہ کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
اسرائیل کے بعد صدر بائیڈن اردن کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ شاہ عبداللہ دوئم، فلسطین کے رہنما محمود عباس اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.