تعلیم کے حوالے سے سرسید کا قوم و ملت پر بڑا احسان ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا

 

سرسید احمد خاں کے یوم پیدائش پر منعقد تقریب سے مقررین کا خطاب

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)یہ ہندوستانی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ اس کو اپنے ملک میں تعلیم و تربیت کے لیے بھر پور موقع فراہم ہوا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انکو علیگڑھ یونیورسٹی جیسا ادارہ حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ریاض احمد مولاناآزاد اردو یونیورسٹی مہمان خصوصی کے طور پر سرسید ڈے پر کہی۔ انھوں نے کہا کہ یوں تو مسلمانوں کے حوالے سے یہ یونیورسٹی کاقیام عمل میں آیا لیکن اس کے فیوض و برکات سے سبھی سیراب ہویے ہیں۔
ڈاکٹر شاہد انصاری نے کہا کہ ہم نے صوبائی حکومت کے اعلیٰ ادارے اور یونیورسٹی جانے اور دیکھنے کا موقع ملا ہے مگر جو معیاری تعلیم و تربیت اور تہزیب علیگ میں نظر آیی ہے وہ دوسری جگہ نہیں ملی۔ اسکے لیے سرسید احمد خان کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
سید احمد حسین سہارنپوری نے سرسید کے یوم پیدائش پر جزباتی تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکا تعلیم کے حوالے سے قوم و ملت پر بڑا احسان ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
مبشر پھولپوری نے کہا کہ علیگڑھ یونیورسٹی کے فارغین نے ملک کی ترویج و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جس کا سہرا سرسید احمد خان کو جاتا ہے۔
ابوالقاسم عباسی نے فرمایا کہ آج پوری دنیا میں علیگ برادر پھیلے ہوئے ہیں جو اپنی صلاحیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ یہ نمائندگی سرسید احمد کی میراث ہے۔ آخر میں صدر جلسہ عدیل منصوری ریاستی صدر اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش نے کہا کہ سرسید احمد خان کا یہ بڑا احسان ہے کہ انھوں نے مسلمانوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے پورا انتظام و انصرام کیا اور اس کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ دنیا کے کسی کونے میں ہوں وہ ہندوستانی تہذیب کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ ملک کی ثقافت کے امین ہیں اور ایک معیاری حیثیت کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو نبھا رہے ہیں۔ اس موقع پر تمام اساتذہ شریک رہے۔

Comments are closed.