مرکزعلم ودانش علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعلیمی وثقافتی سرگرمیوں کی اہم خبریں
14 بی ایڈ طلباء، سی ٹی ای ٹی میں کامیاب ہوئے
علی گڑھ، 18 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹر مرشد آباد، مغربی بنگال کے 14 بی ایڈ طلباء نے سنٹرل ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ (سی ٹی ای ٹی) 2023 میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتائج کا اعلان سی بی ایس ای سے حال ہی میں کیا ہے ۔
ڈاکٹر رشید احمد (انچارج- بی ایڈ یونٹ) نے بتایا کہ منتخب بی ایڈ طلباء میں شیبان احمد، الطاف حسین، کیف خان، نظیفہ خاتون، صائمہ فرحین، طلعت خاتون، لمبودر سہو، شازیہ گوہر، عرشیہ ثمرین، محمد اسلم کے پی، ابرار رحمانی، شاہین جاوید، شیخ مریم اعجاز، اور انوسری شامل ہیں۔
ڈاکٹر نگمانند بسواس، ڈائرکٹر، اے ایم یو سینٹر مرشد آباد نے منتخب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی سے دوسرے طلباء کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭
اے ایم یو میں یوم سرسید پر مختلف تقریبات کا انعقاد
علی گڑھ، 18 اکتوبر: اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خاں کے یوم پیدائش پر 17 اکتوبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقامتی ہالوں، کلچرل ایجوکیشن سنٹر ، اے ایم یو کے اسکولوں اور ملاپورم (کیرالہ)، مرشد آباد (مغربی بنگال) اور کشن گنج (بہار) میں واقع اے ایم یو کے مراکز پر روایتی ڈنر کے ساتھ مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
یونیورسٹی ڈراما کلب نے کینیڈی ہال میں 18 اکتوبر کو اپنے انعام یافتہ ڈرامے ’سرسید‘ کی پیشکش کا آغاز کیا جسے 19 اور 20 اکتوبر کو بھی شام 6 بجے عام شائقین کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ اے ایم یو کے عملے کے لیے یہ ڈرامہ 21 اکتوبر کو رات 8:30 بجے پیش کیا جائے گا اور بین الاقوامی ناظرین کے لیے بھی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ طالبات کے لیے ایک خصوصی شو 22 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
این آر ایس سی ہال میں منعقدہ جشن یوم سرسید میں مسٹر اروند ورما (سی جے ایم علی گڑھ)، مسٹر برجیندر سنگھ یادو (سپرنٹنڈنٹ، علی گڑھ جیل) اور مسٹر پلش بنسل (ایس پی رورل، علی گڑھ) مہمانان اعزازی کے طور پر شریک ہوئے جبکہ سر شاہ سلیمان ہال میں ہونے والی تقریب میں جناب ایس پی سنگھ تیوتیا، سکریٹری، مرکزی وقف کونسل مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ انھوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ایک اچھا کریئر بنانے کے لیے سخت محنت کریں اور پڑھائی پر توجہ مرکوز رکھیں۔
عبداللہ ہال میں سرسید ڈے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر نعیمہ خاتون (پرنسپل، ویمنس کالج) نے خواتین کی تعلیم کے حوالے سے سرسید کے نقطہ نظر کے بارے میں گفتگو کی جس نے شیخ عبداللہ کو لڑکیوں کے لیے ایک اسکول قائم کرنے کی تحریک دی ۔ محترمہ ہما خلیل (ٹرسٹی و کریچر ڈائریکٹر، ریختہ فاؤنڈیشن) مہمان اعزازی کے طور پر موجود تھیں۔
آفتاب ہال میں مہمان خصوصی جناب سید محمد اشرف (ریٹائرڈ چیف کمشنر آف انکم ٹیکس) نے سرسید کے اصلاحی جذبے پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر مجیب اللہ زبیری (کنٹرولر امتحانات)، مسٹر سنجیو صراف اور توصیف الرحمان، تقریب کے مہمان اعزازی تھے۔
بی آر امبیڈکر ہال میں منعقدہ سرسید ڈے کی تقریب میں مفتی شمعون قاسمی (چیئرمین، اتراکھنڈ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ) نے موجودہ حالات میں سرسید کے پیغام کی معنویت پر گفتگو کی۔ مہمان اعزازی کے طور پر میجر جنرل جاوید اقبال، وی ایم ایس (قانونی مشیر، شام میں اقوام متحدہ کے فورس کمانڈر) موجود رہے۔
سرسید ہال-نارتھ میں ہونے والے پروگرام میں مہمان خصوصی مسٹر غیاث الدین احمد (سکریٹری اور مالیاتی مشیر، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی، وزارت صحت، حکومت ہند) نے عصر حاضر میں رواداری اور تنوع کے تعلق سے سرسید کے خیالات کی اہمیت پر گفتگو کی۔
سرسید ہال ساؤتھ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید محسن علوی (اٹینڈنگ فزیشن، اوماس میموریل ہیلتھ، ساؤتھ برج، ایم اے) نے اس بارے میں گفتگو کی کہ کس طرح سرسید نے مسلم اشرافیہ کو اپنی تعلیمی تحریک کی حمایت کے لیے قائل کیا۔ مہمانان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر این ظہیر احمد (ڈائریکٹر جنرل، سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن)، جناب شاہ فیصل، آئی اے ایس (ڈپٹی سکریٹری، وزارت ثقافت، حکومت ہند)، محترمہ للت استرین (صدر، آرمینین ینگ ویمنس ایسوسی ایشن) اور ڈاکٹر مسرور قریشی (سابق سی ای او، حج کمیٹی آف انڈیا) تقریب میں شریک ہوئے۔
سر راس مسعود ہال میں منعقدہ تقریب میں سید شبلی منظور (بانی اور سی ای او، نیومرو کنسٹرکشن، نئی دہلی) بطور مہمان خصوصی ، اور پروفیسر محمد شمیم (شعبہ تپ دق و امراض تنفس)، پروفیسر مرزا سلیم بیگ (شعبہ الیکٹرانکس) اور پروفیسر ارشد عمر (پرنسپل، یونیورسٹی پولی ٹیکنک – بوائز) مہمان اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔
سروجنی نائیڈو ہال میں منعقدہ یوم سرسید تقریب میں پروفیسر محمد محسن خان (فنانس آفیسر) اور مسز شہوار شہرت (سی ای او، لکس اسٹوری، ڈائرکٹر انٹرن، ڈبلیو اے او ڈبلیو) مہمان اعزازی کے طور پر شریک ہوئے اور طالبات کو سرسید کے اصلاحی مشن کو آگے بڑھانے کی تلقین کی۔
ہادی حسن ہال میں منعقدہ پروگرام کے مہمان خصوصی مسٹر اتل وتس، آئی اے ایس (وائس چیئرمین، اے ڈی اے، علی گڑھ) اور مہمان اعزازی پروفیسر تبسم شہاب (سابق پی وی سی، اے ایم یو) تھے، جب کہ اندرا گاندھی ہال میں پروفیسر پی کے دشورا (وائس چانسلر، منگلایتن یونیورسٹی، علی گڑھ) بطور مہمان خصوصی اور مسز صبیحہ احمد (ڈائریکٹر، ایڈمنسٹریشن، لکھنؤ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اور ممبر، سنی وقف بورڈ)، پروفیسر قدسیہ تحسین (شعبہ زولوجی) اور پروفیسر اسد اللہ خان (انٹر ڈسپلنری بایو ٹیکنالوجی یونٹ) بطور مہمانان اعزازی موجود رہے۔
بی بی فاطمہ ہال میں منعقدہ تقریب میں پروفیسر ایم التمش صدیقی (ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ و ٹکنالوجی) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جب کہ مہمانان اعزازی کے طور پر پروفیسر اسفر علی خان (ڈائریکٹر، ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو) اور ڈاکٹر سلمیٰ شاہین (پرنسپل، ویمنس پولی ٹیکنک) موجود رہے۔
بیگم عزیز النساء ہال میں مہمان خصوصی، پروفیسر ایم اے پٹھان (سابق چیئرپرسن، شعبہ ریاضی ) اور مہمان اعزازی پروفیسر حارث منظور خان (پرنسپل اور سی ایم ایس، جے این میڈیکل کالج) نے اپنی تقاریر میں سرسید کی تعلیمات اور اصلاحی مشن پر روشنی ڈالی۔
محسن الملک ہال میں سرسید ڈے کی تقریب میں جسٹس حسنین قریشی (ضلع کنزیومر کورٹ ، علی گڑھ) نے بطور مہمان خصوصی اور پدم شری پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن (سابق خازن، اے ایم یو) نے بطور مہمان اعزازی خطاب کیا۔
وقار الملک ہال میںہونے والی تقریب میںمسٹر ترون سریدھر، آئی اے ایس (پرنسپل بنچ، سینٹرل ایڈمنسٹریشن ٹریبونل، نئی دہلی) بطور مہمان خصوصی اور مسٹر ایس ایم عارف (صدر، سینٹرل ایڈمنسٹریشن ٹریبونل ، پنجاب) و مسٹر ہلال حیدر (ایڈووکیٹ، سپریم کورٹ آف انڈیا اور سینئر گورنمنٹ کونسل) بطور مہمانانِ اعزازی شریک ہوئے۔
محمد حبیب ہال میں سرسید ڈے کی تقریب میں پروفیسر اکرم احمد خان (ڈین، فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز) نے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے سرسید کی رواداری و سیکولرزم کے نظریات پر بات کی۔ پروفیسر بی پی سنگھ (شعبہ فزکس)، پروفیسر انور شہزاد (شعبہ نباتیات) اور پروفیسر ارمان رسول فریدی (شعبہ کمپیوٹر سائنس) مہمانِ اعزازی کے طورپر تقریب میں شریک ہوئے۔
بیگم سلطان جہاں ہال میں یوم سرسید تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ ناز رضوی (ڈائریکٹر، نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری، وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی، حکومت ہند) نے خواتین کی تعلیم کے حوالے سے علی گڑھ تحریک کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ مسز پوجا سریواستو (اسسٹنٹ میونسپل کمشنر، علی گڑھ) اور مسز ارم ماجد (ایگزیکٹیو ڈائرکٹر، ایشیا پیسیفک سینٹر فار آربیٹریشن اینڈ میڈئیشن، نئی دہلی) مہمان اعزازی کے طور پر موجود رہیں۔
علامہ اقبال بورڈنگ ہاؤس میں ہونے والے پروگرام میں ماہر تعلیم اے ایم یو سے فارغ التحصیل انجینئر پنکج مہلوار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ مسٹر محمد نسیم (ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، بدایوں) مہمان اعزازی کے طور پر موجود رہے۔
مسٹر عارف خان آئی آر اے ایس (ڈویژن فائنانس منیجر، عزت نگر ڈویژن، نارتھ ایسٹرن ریلوے)، ندیم ترین ہال میں ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر جب کہ مسٹر رئیس احمد (ڈپٹی کمشنر، اسٹیٹ ٹیکس ،او ایس ٹی)، علی گڑھ) اور مسٹر محمد شاداب احمد، آئی آر ایس(ایڈیشنل ڈائریکٹر آف انکم ٹیکس، وزارت مالیات، حکومت ہند) مہمان اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔
ایس ٹی ایس اسکول میں جشن یوم سرسید میں مسٹر احمد اللہ خان (پرنسپل جج، فیملی کورٹ، علی گڑھ) مہمان خصوصی تھے، جہاں کئی ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر پروفیسر اسفر علی خان اور ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے بطور مہمان اعزازی موجود رہے۔
احمدی اسکول میں یوم سرسید پر منعقدہ تقریب میں سرسید کی پڑپوتی محترمہ شہرزادے علیم بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں جب کہ اے ایم یو گرلز اسکول کی سابق طالبہ محترمہ رضوانہ توقیر بطور مہمان اعزازی موجود رہیں ۔
اے بی کے ہائی اسکول میں منعقدہ پروگرام میں پروفیسر عرفان حبیب بطور مہمان خصوصی ،جب کہ پروفیسر حماد عثمانی (ڈائریکٹر، ایم اے ایس ) اور پروفیسر عابد اے خان (ڈپٹی ڈائریکٹر، اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو) بطور مہمانان اعزازی شریک ہوئے۔
اے ایم یو سٹی گرلز اسکول میں منعقدہ جشن یوم سرسید میں مسٹر انوار عالم ، مہمان خصوصی کے طور پر اور پروفیسر عابد علی خاں اور پروفیسر سید ضیاء الرحمان مہمانان اعزازی کے طورپر شریک ہوئے۔
٭٭٭٭٭٭
پرووسٹ کی تقرری
علی گڑھ، 18 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کی پروفیسر آسیہ چودھری کو آئندہ دو برس کے لئے یونیورسٹی کے بیگم عزیز النساء ہال کا نیا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭
Comments are closed.