ڈاکٹر انعام ظفر کے والد جناب شمیم ظفر کا انتقال ملی خسارہ : پروفیسر شکیل قاسمی
پٹنہ(پریس ریلیز)شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے دست گرفتہ ڈاکٹر ظفر الحسن صاحب، سابق نائب صدر، جمعیۃ علماء بہار کے فرزند اکبر مشہور سماجی و سیاسی شخصیت جناب شمیم ظفر صاحب، موضع چندن بارہ، مشرقی چمپارن کا 21 اکتوبر بروز سنیچر صبح میں انتقال ہو گیا اور اسی دن بعد نماز عصر آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ ان کے جنازے کی نماز ان کے باکمال، صالح فرزند حافظ ڈاکٹر محمد انعام ظفر شمسی نے پڑھائی، جس میں دور دراز اور علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت، مرحوم کی مقبولیت کی دلیل ہے۔ جناب شمیم ظفر ڈاکٹر اکرام الحق سیتامڑھی کے بڑے بھائی تھے۔ پروفیسر احتشام ظفر وی ایس کالج باڑھ، ڈاکٹر محمد انعام ظفر شمسی، ڈیولپمنٹ افسر، مولانا مظہر الحق یونیورسٹی پٹنہ اور پروفیسر اعزاز ظفر، الکریم یونیورسٹی کٹیہار کے والد تھے۔ ان کی تین صاحبزادیاں ہیں۔
مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ان کا انتقال بڑا ملی خسارہ ہے۔ جناب قاسمی نے گہرے تعلقات کے حوالے سے ذاتی نقصان اور دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب شمیم ظفر صاحب کی شفقت مجھے حاصل تھی۔ وہ پرانی قدروں کے نمونہ، صاف گو، بے باک آدمی تھے۔ سیاسی پارٹی سے ہمدردی اور وابستگی کے باوجود ملی مفاد سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے اور ضمیر کی آواز کو دبنے نہیں دیتے۔ اللہ انہیں غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر دے۔
Comments are closed.