بہار اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیرمین حافظ الیاس حسین نے اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کا معاینہ کیا

پٹنہ:28؍اکتوبر(پریس ریلیز)اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے چیرمین جناب خورشید حسن اوربہار اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیرمین جناب حافظ الیاس حسین عرف سونو بابو کے مابین اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس میں تعلیم اورملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع سے جناب خورشید حسن صاحب نے کہاکہ اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے ادارے تعلیمی تحریک کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اوروقتا فوقتا اسے موجودہ وقت کی ضرورت کے مطابق ڈیزائن کیا جاتا رہا ہے؛تاکہ اسے مزیدموثر اور اثر انگیز بنایا جا سکے۔جناب حافظ الیاس حسین صاحب کہاکہ تعلیم کے فروغ پر سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے،ریاستی اورمرکزی حکومتوں کے علاوہ اہل خیرحضرات تعلیم کو عام کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرتے رہتے ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ عام لوگوں کوباخبر کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.