کسانوں نے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا
اتر پردیش کی تقسیم اور مغربی اتر پردیش کی تشکیل کا مطالبہ
دیوبند، 28؍ اکتوبر (سمیر چودھری؍بی این ایس)
دیوبند میں پشچم پردیش مکتی مورچہ کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما کی قیادت میں کسانوں کے ایک وفد نے اپنے مسائل سے متعلق ایس ڈی ایم دیوبند کے توسط سے ہندوستان کی صدر جمہوریہ کو 19مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم بھیجا ہے۔ میمورنڈم میں اتر پردیش کو چار حصوں میں تقسیم کر کے علیحدہ مغربی اتر پردیش کی تشکیل دئیے جانے ، کسانوں کو ان کی فصلو ںکی منافع بخش قیمت دلائے جانے کا خصوصی مطالبہ کیا گیا، اس کے علاوہ حکومتو ں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسانو ںپر مسلسل بڑھتے ہوئے قرض کے بوجھ اور اس پر عائد سود کو ختم کئے جانے ، راشٹریہ کسان آیوگ اور صوبائی کسان آمدنی کمیشن کی تشکیل کرائے جانے ، منریگا اسکیم کو راست طور پر کھیتی و کاشت کاری سے منسلک کر کے مزدور مہیا کرائے جانے ، کسانوں کے گنے کی قیمت 600روپے فی کنتل مقرر کئے جانے کے علاوہ اتر پردیش کی سبھی شوگر فیکٹریوں سے کسانوں کے بقایاجات کی ادائیگی کرائے جانے سمیت دیگر مطالبات پیش کئے گئے ہیں۔ ایس ڈی ایم کو مذکورہ میمورنڈم سپرد کئے جانے کے وقت تنظیم کے عہدیداران اور کسان بڑی تعداد میں موجود رہے۔
Comments are closed.