سید تنویرانور مدھیہ پردیش کے ویوہاری ا سمبلی حلقہ کے آبزرور بنائے گئے،پارٹی کارکنوں میں خوشی کی لہر
جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس)کمتول تھانہ علاقہ کے کروا گاؤں رہائشی کانگریس پارٹی کے ایک متحرک لیڈر سید تنویر انور کو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک خط جاری کرکے انہیں مدھیہ پردیش کی 83 ویوہاری اسمبلی سے اے آئی سی سی کا مبصر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مسٹر تنویر انور کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے امید جتائی ہے کہ وہ پارٹی کے مفاد میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کام انجام دیں گے۔تنویر انور کو اہم ذمہ داری ملنے پر علاقہ کے پارٹی کارکنوں میں خاص جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔
علاقے کے پارٹی کارکنان نے اس کے لئے خاص طور پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملیکاارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی، مدھیہ پردیش کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد ، یوتھ کانگریس کے سابق ریاستی صدر کمار آشیش کا شکریہ ادا کیا۔ جی اور سید تنویر انور کو آبزرور بننے پر مبارکباد دی ہے۔
مبارکباد دینے والوں میں ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر سیتارام چودھری، ضلعی ترجمان محمد اسلم، یوتھ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری سید اعجاز انور، یوتھ کانگریس ضلع صدر شریمتی میتو کماری، یوتھ کانگریس کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری رتیکانت جھا، شفقت امام جیلانی نوشاد، صادق آرزو، عامر اقبال، حسن زاہد، جالے میونسپل کونسل کے ڈپٹی چیف کونسلر شمشاد خان، اقلیتی کانگریس کے بلاک صدر شیخ اختر حسین جالوی، مکھیا نمائندہ محمد نرالے، نوشاد عالم، سیف الدین، عقیل صدیقی، شاداب عالم، ضلع پریشد رکن نمائندہ ذوالقرنین، محمد تمنے، ستیش کمار سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔
Comments are closed.