اکھلیش یادو 2؍نومبر کو دیوبند آئیں گے

 

دیوبند 29؍اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)

سماج وادی پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو 2؍ نومبر کو دیوبند آئیں گے۔ دیوبند پہنچ کر اکھلیش یادو سابق ممبر اسمبلی معاویہ علی کے بیٹے حیدر علی کے دعوت ولیمہ میں شرکت کریں گے۔ ان کے دیوبند آنے کا پروگرام سرکاری طورپر جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی کے قائد اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو آئندہ 2؍ نومبر کو دیوبند پہنچیں گے اور سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کے صاحب زادہ حیدر علی کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سرکاری پروگرام کے مطابق اکھلیش یادو ایک پرائیویٹ پلین کے ذریعہ دوپہر 12:00 بجے کے بعد سرساوہ ایئر پورٹ پہنچیں گے اور یہاں سے بذریعہ گاڑی دیوبند کے لئے روانہ ہوں گے۔ دیوبند میں شادی کی تقریب فردوس گارڈن میں منعقد ہوگی، اسلئے اکھلیش یادو سرساوہ سے بذریعہ کار سیدھے فردوس گارڈن پہنچیں گے ۔ دیوبند میں اکھلیش یادو کا قیام محض 30 منٹ رہے گا، اس کے بعد وہ 1:30بجے سرساوہ ایئر پورٹ کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔ سابق وزیر اعلیٰ کی دیوبند آمد کے مد نظر پولیس انتظامیہ مستعد ہو گئی ہے، وہیں دوسری جانب سماج وادی پارٹی کارکنا ن میں بھی اکھلیش یادو کے دیوبند آنے سے متعلق تیاریاںشروع کر دی ہیں۔

Comments are closed.