’’کش‘‘مووی کے بعد اب ’’دُھواں‘‘مووی کے ذریعے سماج میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کرے گی : جسٹس ابھئے تھیپسے
جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو کے یوٹیوب چینل نوبل ریل نے بنائی نشہ بندی پر مبنی مووی ’’دُھواں‘‘
زرینہ وہاب کی اداکاری نے مووی میں چار چاند لگا دیے
جسٹس ابھے ٹھیپسے فہد احمد،اسٹینلے فرنانڈیز ،ورشا ودیا ویلاس،امول مڈامے ، مولانا الیاس خان فلاحی وغیرہ نے کیا اظہارِ خیال
ممبئی(پریس ریلیز)جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو کے ذریعے سے مووی ’’دُھواں‘‘بنائی گئی جس کا خاص مقصد سماج میں عام نشہ اور اُس کے ذریعے سے بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہے لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔مووی کے ہدایت کار کردار آرٹ اکیڈمی کے ’’اقبال نیازی‘‘ہیں ۔ اس مووی کی اسکریننگ 27 اکتوبر کو اسٹار پریمیئر سٹوڈیو میں انجام دی گئی جس میں شہر کے نامی گرامی شخصیات نے شرکت کی۔
عبد الحسیب بھا ٹکر (صدر،جماعت اسلامی ہند، ممبئی شہر) نے ابتدائی گفتگو کی جس میں فلم کی غرض و غایت کے بارے میں مفصل بات کی۔مزید کہا کہ ’’نوبل ریل یوٹیوب چینل’’نشہ‘‘کی لت سے نوجوانوں کو بچانے کی غرض سے بیداری پر مبنی مواد کی ترسیل کا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ آئندہ بھی اس چینل کو اس مقصد کے تحت استعمال کیا جائے گا، قبل اس کے ایک مووی ’’کش‘‘بھی نوبل ریل کے ذریعےنشر کی گئی تھی۔
ہدایت کار اقبال نیازی نے کہا کہ یہ فلم نشے میں گھرے لوگوں کو پھر سے ایک نئی زندگی کی شروعات کی طرف رہنمائی کرے گی ، انہیں قوّت اور حوصلہ دیگی۔ورشا ودیا ویلاس (نشہ مکت سماج) نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کیا ہے۔ ہمیں اس پیغام کو اگلی نسل تک پہنچانے کا عزم کرنا ہوگا۔ ہمارا پیغام اس آواز کو بہت دور تک بلند کرنا ہے۔اس کی سپلائی سے زیادہ ضرورت اس کے ڈیمانڈ کو ختم کرنے کی ہے۔فہد احمد نے کہا کہ اس مووی کو ہم سلمز کے نکّڑوں پر دکھا کر عوام میں بیداری لائیں گے۔اسٹینلے فرنانڈیز نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مووی کو دیکھ کر میں لاجواب ہوگیا ہوں، کہ اس قدر کم منٹوں میں اتنے بڑے پیغام کو کیسے پہنچایا جہ سکتا ہے۔ اُمید کا اظہار کیا کہ یہ مووی سماج پر ایک بڑا اثر ڈالے گی۔سماجی کارکن امول مڈامے کے مطابق اس مووی کے پروڈیوسر لوگوں کو جاگرت کرنے والے پروڈیوسر ہیں، پیسے کمانے کی غرض رکھنے والے پروڈیوسر نہیں ہے۔مزید کہا کہ ہم ممبئی شہر کے 450 اسکولوں میں اسے دکھانے کی کوشش کریں گے۔
ڈاکٹر اسد اللہ خان نے کہا بچے کے لیے آج نشہ کرنا انتہائی آسان کام ہے۔ ایسی ایسی چیزیں دریافت ہو چکی ہیں کہ اسے دیکھ کر اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا کہ اِس سے نشہ کیا جا سکتا ہے،جس سے بچہ نشہ کرتا ہے اور والدین اس بات سے بالکل نا آشنا ہیں۔جسٹس ابھے ٹھیپسے نے اپنی اپنی گفتگو میں کہا کہ نشہ اور اسے پھیلانے میں اُوپر سے نیچے تک سب کے سب شامل ہیں۔ لہٰذا ایک واضح اور منضبط حکمتِ عملی کے ساتھ اس پر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
کلیدی خطاب میں مولانا الیاس خان فلاحی نے کہا کہ سماج میں بدلاؤ لانے کے لیے ہر کسی کو رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قرآنی دلائل سے سمجھایا کہ اس فتنے کو روکنے کیلئے کوشش نہ کرنے والے بھی گناہ کے مترادف ہیں۔ مزید کہا کہ انسانیت کا یہ کام سب سے بڑا کام ہے۔خوشی کی بات یہ ہے کہ سماج میں ایسے لوگ زندہ ہیں جو ایسی برائیوں کو روکنے کے لئے بیدار ہیں۔ مووی اسکریننگ میں نظامت کے فرائض شاکر شیخ نے انجام دیے اور یہ بھی بتایا کہ ’’کش اور دُھواں‘‘ دونوں ہی فلمیں نوبل ریل پروڈکشن
(Noble Reels Productions)یوٹیوب چینل پر دستیاب ہیں۔ اشرف خان پروڈیوسر نے تمام ہی شرکا، اداکاروں، اس فلم کو کامیاب بنانے والے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.